Tag: ورلڈ ایتھلیٹکس

  • کراچی: فل میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی: فل میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی میں ہونے والی فل میراتھون 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹر پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرار خٹک نے فل میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جنہوں نے فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا۔

    فل میراتھون میں بہاولپور محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاض نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا، اس کے علاوہ ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کل 2 میٹر ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔

    ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈ فاصلہ طے کیا ان کے علاوہ اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن لی، محمد عثمان نے ایک گھنٹہ 14 منٹ 13 سیکنڈ میں طے فاصلہ کیا۔

    اس کے علاوہ گلگت کی ممتاز نعمت نے گرلز ٹائٹل جیت لیا، ممتاز نعمت نے 21 اعشاریہ 5 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کیا۔

     واضح رہے کہ کراچی میں عالمی طور پر تسلیم شدہ میراتھون کا انعقاد سی ویو میں نشان پاکستان پر کیا گیا، میراتھون میں ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل ہے۔

  • ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے کا انعام

    ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے کا انعام

    لاہور: چیئرمین واپڈا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے  ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی چیئرمین واپڈا نے ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پر 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

    چیئرمین واپڈا نے واپڈا ایتھلیٹ محمد یاسر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا۔

    چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، واپڈا اسپورٹس بورڈ ارشد ندیم کو مقابلوں کے لئے بھر پور تربیتی سہولیات دے گا۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر نگران وزیراعظم کی مبارکباد

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر نگران وزیراعظم کی مبارکباد

    اسلام آباد: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر نگران وزیراعظم انوالحق کاکڑ  نے مبارکباد دی ہے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان کیلئے خوشی کا دن ہے، ارشد ندیم آپ نے قوم کو خوش اور سر فخر سے بلند کر دیا۔

    نگران وزیراعظم نے ایکس پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ بہترین اسپورٹس مین شپ کی بدولت آپ اورپاکستان کو سلور میڈل ملا۔

    ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں سلور میڈل جیت لیا

    واضح رہے کہ جیولن تھروور اولمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرتے ہوئےسلور میڈل جیت لیا۔

    ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے ۔

    ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے  جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔