Tag: ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ

  • ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے پہلی کیٹیگری میں ہی اپنا پہلا میڈل جیت لیا

    ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے پہلی کیٹیگری میں ہی اپنا پہلا میڈل جیت لیا

    ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی کیٹیگری میں ہی اپنا پہلا میڈل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 13 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے جس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کی ٹیمیں شر یک ہیں ۔

    پاکستان کی جانب سے ایشین  چیمپئن شہزاد قریشی  نے مینز ماسٹر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں برونز میڈل جیتا ہے، شہزاد نے بھارتی تن ساز کو شکست دی ہے۔

     مینز ماسٹر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں 20 تن ساز شامل تھے، ٹاپ 5 کی 2 پوزیشن پاکستان کے نام رہیں، شہزاد قریشی نے برونز میڈل جیتا اور اعجاز احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

    پاکستانی تن ساز مختلف کیٹیگریز میں آج اور کل بھی شرکت کریں گے

  • ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کاٹائٹل جیت کرقوم کوعیدالفطرکاتحفہ دوں گا،تن سازسلمان احمد

    ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کاٹائٹل جیت کرقوم کوعیدالفطرکاتحفہ دوں گا،تن سازسلمان احمد

    لاہور: قومی تن ساز سلمان احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے تو کوئی تعاون نہ کیا تاہم وہ اپنے بل بوتے پر پروفیشنل ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر قوم کو عیدالفطر کا تحفہ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی تن ساز سلمان احمد نے کہا کہ وہ پاکستان کے پہلے باڈی بلڈر ہیں جسے پروفیشنل ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا.

    قومی پرچم پہنے سلمان احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اپنی طرف سے سو فیصد تیاری ہے،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے.

    قومی تن ساز سلمان احمد کے دوست احباب نے ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹ کر نیک تمناوں کا اظہار کیا،سلمان احمد مقابلے میں شرکت کے لیے آج تین بج کر بیس منٹ پر امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے.