Tag: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ

  • ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

    کیپ ٹاون: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ سے ہوا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چودہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بی تھری کیٹیگری بولر اسرار حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ہے۔

    مطلوبہ ہدف پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔ بی ٹو کیٹیگری کے بیٹسمین نثار علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے تیسرے میچ میں آج انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔

  • پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

    پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

    کیپ ٹاون: پاکستان نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو سو انسٹھ رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم اگلے میچ میں ہفتے کو بنگلہ دیش کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ کا فائنل آٹھ دسمبر کو کھیلا جائیگا۔