لندن : ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بائیسویں تین روزہ سالانہ جنرل میٹنگ ڈبلیو ایم او کے صدر سلمان اقبال کی صدارت میں آج سے لندن میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ آج سے لندن ہوگی ، صدر ڈبلیوایم اوسلمان اقبال کی زیرصدارت سالانہ جنرل میٹنگ 3 دن جاری رہے گی۔
ڈبلیو ایم او کے تحت یو کے میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میمن کمیونٹی کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی اور کاروباری افراد لندن پہنچ گئے ہیں۔
ان میں ڈبلیو ایم او کے نائب صدر محمود شیخانی، سیکریٹری جنرل بشیر ستار، چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیز اشرف ستار، سیکریٹری بورڈ آف ٹرسٹیز شعیب اسماعیل منگوریا شامل ہیں۔
سالانہ جنرل میٹنگ سے پہلے صدرڈبلیوایم او سلمان اقبال کی زیرصدارت جائزہ میٹنگ ہوئی، جس میں مختلف چیپٹرز کےعہدیداران نے شرکت کی۔
سالانہ جنرل میٹنگ کے علاوہ لندن اور لیسٹر میں میمن کمیونٹی کے کاروباری حضرات، خواتین اور یوتھس کی مختلف میٹنگزبھی ہوں گی۔