Tag: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کرکٹ کی 2 درجات میں تقسیم کے مخالفین میں اضافہ

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کرکٹ کی 2 درجات میں تقسیم کے مخالفین میں اضافہ

    (7 اگست 2025): ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نئے فارمیٹ کے پاکستان بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ تو خلاف تھے ہی اب انگلینڈ نے بھی مخالفت کر دی ہے۔

    آئی سی سی کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی نظام کا نیا فارمیٹ لاگو کرنے کے منصوبے کی مخالفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد اب انگلینڈ نے بھی کھل کر اس کی مخالفت کر دی ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے آئی سی سی کے مجوزہ نئے فارمیٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو درجاتی سسٹم کے علاوہ بھی کئی متبادل موجود ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    رچرڈ تھامپسن نے کہا کہ انگلینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ ڈویژن ٹو میں چلا جائے اور پھر بھارت یا آسٹریلیا جیسے بڑے حریفوں سے کھیلنے کا موقع ہی نہ ملے۔ ایسا ہونا انگلش بورڈ کے لیے ناقابلِ قبول ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اگر فارمیٹ میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں تو ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

    چیئرمین ای سی بی کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ کرکٹ کے شیڈول کا ہے، جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز کا توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

    دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے دو درجاتی نظام کی مشروط حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل چیلنج یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان جیسے ممالک کا مضبوط ہونا عالمی کرکٹ کے لیے ناگزیر ہے۔

    ٹوڈ گرین برگ نے واضح کہا کہ اگر دو درجاتی نظام مذکورہ ٹیموں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے تو وہ اس کی حمایت کریں گے، ورنہ وہ اس فارمیٹ کی تائید نہیں کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک بھی اس معاملے پر منقسم ہیں، اور کئی ممالک کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر وہ ڈویژن ٹو میں چلے گئے تو آئی سی سی کی آمدنی میں سے ان کا حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجاتی نظام میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور اس پر غور کے لیے سنجوگ گپتا کی زیرسربراہی 8 رکنی ورکنگ گروپ قائم کیا ہے۔

    اس ورکنگ گروپ میں انگلش کرکٹ چیف رچرڈ گولڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ بھی شامل ہیں۔ اس ورکنگ گروپ کو رواں سال کے اختتام تک سفارشات آئی سی سی بورڈ کو پیش کرنا ہوں گی۔

    اگر دو درجاتی نظام کو آئی سی سی کے رکن ممالک کی اکثریت کی قبولیت مل جاتی ہے تو مجوزہ تبدیلی ممکنہ طور پر 2027 سے 2029 تک کی اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں نافذ العمل ہو سکے گی۔

    اس فارمیٹ کے تحت موجودہ ٹیسٹ ٹیموں کے فارمیٹ کو 6، 6 کی 2 ڈویژن میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کے لیے آئی سی سی کے 12 مکمل ارکان کی دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، ترقی و تنزلی کے نظام سے چھوٹے ممالک پیچھے رہ سکتے ہیں۔

    اس وقت ٹیسٹ رینکنگ کی ابتدائی 6 پوزیشنز پر بالترتیب آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا موجود ہیں، یوں یہ پہلی ڈویژن میں شامل ہو سکتے ہیں، نمبر 7 پاکستان اور بعد کے نمبرز پر موجود ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، آئرلینڈ، افغانستان اور زمبابوے کو ڈویژن ٹو میں رہنے کا خدشہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-vs-england-historic-record-of-runs-in-5-match-test-series-created/

  • آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    لارڈز: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

    جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا، افریقی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں افریقی نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    آسٹریلیا نے 74 رنز کی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگز کی شروعات کی، تاہم کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف ملا جو میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے۔

    جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف کو پورا کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    افریقی ٹیم کی جانب سے ایڈن مرکرم شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 136 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹیمبا باووما 66 رنز بنا سکے، دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل چیمپئنز کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دگنی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی نے رنر اپ ٹیم کے لیے 2.16 ملین ڈالر  کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، آئی سی سی کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق پوسٹ بھی کی ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 2.16 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے۔

    واضح رہے کہ اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔

    جنوبی افریقا کی اسکواڈ

    ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کوربن بوش، کائل ویرین، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن اسٹبس، ریان رکیلٹن، سینوران متھوسامی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے بھی یہی 15 رکنی اسکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی تک کروانے کی توقع ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    بنگلادیش نے کس فاسٹ بولر کو بولنگ کوچ مقرر کیا؟

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ملتان سلطانز کی ٹیم باہر ہوچکی ہے، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کا فیصلہ بقیہ میچز کے دوران ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

  • بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے، جب کہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ، کامران غلام علی، اور محمد علی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی

    جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جب کہ بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    قومی ٹیم کو 21 اگست سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی 20 اور کم از کم 17 ون ڈے کھیلنے ہیں، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

    واضح رہے کہ سلیکٹرز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ سعود ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ٹیسٹ کے 8 ممکنہ کھلاڑی شامل ہیں۔

    پاکستان اسکواڈ

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

  • ویرات کوہلی کو جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

    ویرات کوہلی کو جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

    نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو جم میں ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کرنا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

    بھارتی ٹیم کر کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کے علاوہ  سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں جبکہ کھلاڑی اپنی صحت کا بھی کافی خیال رکھتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصویر شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی جم میں ایکسرسائز کرنے کے بعد پسینہ میں نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصویر دیکھنے کے بعد صارفین نے کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’جب آپ بڑے میچوں میں کچھ نہیں کرسکتے تو اس طرح جم میں وقت گزارنے کا کیا فائدہ‘۔

    اسے طرح ایک اور صارف نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ ’ کرکٹ کھیلنا تو آپ کے بس کی بات نہیں ہے‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’ بھائی آپ ایسے کرتے رہنا اور بڑے میچوں میں ناکام ہوتے رہنا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو حال ہی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

     ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ویرات کوہلی بھی کچھ خاص فارم میں نہیں تھے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے گزشتہ 10 سالوں میں کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی۔

     اس سال آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں ویرات کوہلی نے 3 سال کے بعد سنچری اسکور کی تھی لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ٹیم کو ان کی ضرورت تھی تو وہ بری طرح ناکام رہے ۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست: گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست: گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

    ممبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    لائیو شو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بورڈ میں صرف چند مخصوص کھلاڑیوں کی بے تحاشہ تشہیر کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈ میں ٹیم بڑی ہوتی ہے، ان کے لیے ایک کھلاڑی اہم نہیں  ہوتا، لیکن ہمارے بھارتی بورڈ میں ٹیم بڑی نہیں ہے کچھ ہی مخصوص کھلاڑی اہم ہیں۔

    فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پان مصالحے کا اشتہار تک کرلیتے ہیں اور اپنی حثیت کا احساس نہیں کرتے، جس میں ہمارے بورڈ کے ساتھ میڈیا بھی شامل ہے۔

    بھارت کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز چند ہی کرکٹر کو پروموڑ کرتے ہیں جس میں میڈیا بھی شامل ہے اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔

    گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے، تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان، بابر ان کوہلی آؤٹ

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان، بابر ان کوہلی آؤٹ

    سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت شامل ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2021 سے 2023 کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 1500 سے زائد رنز اسکور کیے۔

  • سنیل گواسکر نے بھارتی بلے بازوں کو اہم مشورہ دیدیا

    سنیل گواسکر نے بھارتی بلے بازوں کو اہم مشورہ دیدیا

    نئی دہلی: سابق بھارتی بلے باز اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل سے قبل بھارتی بلے بازوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی بلے باز اور کمنٹیٹر سنیل نے بھارتی بلے بازوں کو کہا کہ ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز کو اپنی بیٹنگ پر قابو پانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹرز کو کھیلنے کی رفتار کو بندلنا ہوگا، کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کے فارمیٹ میں بڑ ا فرق ہے، کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میچز بہت کھیل چکے ہیں اس لیے انہیں اپنی بیٹنگ کی رفتار کو کم کرنا ہوگا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

    سابق بھارتی کھلاڑی نے اوول کے گراؤنڈ میں بیٹرز کو زیادہ سے زیادہ دیر تک کھیلنے پر زور دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں بال سوئنگ زیادہ ہوگی لیکن آپ کو وہاں زیادہ دیر تک کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوگی، کیوں کہ عام طور پر کھلاڑی سورج کی روشنی میں کھیلنے کے عادی ہیں لیکن انگلینڈ میں آپ اس جگہ کھیل رہے ہونگے جہاں سورج کی روشنی نہیں پڑے گی اور ابر آلودہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں ہو گا۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے انعامی رقم  میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  تمام ٹیموں کے لیے کل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالررکھی گئی۔

    چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کے لیے آئی سی سی کی جانب سے 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ رنز اپ کو 8 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔

    پوائنٹس ٹیبل کے تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئے۔

    اس انعامی رقم سے انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر، سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے اور پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سے ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔

    اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزرو ڈے ہے۔