Tag: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل

  • انگلینڈ کو اگلے 3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی مل گئی

    انگلینڈ کو اگلے 3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی مل گئی

    سنگاپور (20 جولائی 2025): آئی سی سی نے انگلینڈ کو 2031 تک ہونے والے اگلے تین ورلـڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی سونپ دی ہے۔

    اے اسپورٹس میں شائع خبر کے مطابق انٹرنیسنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں ختم ہو گیا۔ اختتامی روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2031 تک اگلے تینوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی انگلینڈ کو سونپ دی گئی۔

    آئی سی سی کے اعلان کے مطابق انگلینڈ 2031 تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے تینوں فائنل کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کرکٹ گورننگ باڈی نے یہ فیصلہ انگلینڈ کی جانب سے ڈبلیو ٹی سی فائنلز کے پچھلے ایڈیشنز کی کامیاب میزبانی کی روشنی میں کیا ہے۔

    انگلینڈ اس سے قبل 2021 کے افتتاحی ایڈیشن کے ساتھ ساتھ 2023 اور رواں برس 2025 ایڈیشن کی میزبانی کر چکا ہے۔

    سال 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل دی روز باؤل ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا اور چیمپئن کا اعزاز کیویز نے حاصل کیا۔

    سال 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل اوول، لندن میں کھیلا گیا۔ بھارت نے مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، لیکن چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا نیا ٹیسٹ چیمپئن بنا۔

    رواں برس 2025 میں لارڈز کے میدان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقہ نے پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ خود پر سے چوکر کا لیبل بھی ہٹا دیا۔

    ڈبلیو ٹی سی فائنل کے علاوہ، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل 5 جولائی کو مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ٹمور اور زیمبیا کو آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے ممبران کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

  • ثنا میر نے لارڈز میں بیل بجا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا آغاز کیا

    ثنا میر نے لارڈز میں بیل بجا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا آغاز کیا

    آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ثنا میر کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، ڈبلیو ٹی سی فائنل میں دوسرے دن بیل بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔

    پاکستان کی قابل فخر بیٹی ثنا میر کو گزشتہ دنوں کرکٹ میں ان کی بہترین خدمات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، اب ان کی خدمات کے اعترف میں انھیں ایک اور اعزاز سے نوازتے ہوئے لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن کا آغاز ان سے کروایا گیا۔

    جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فنالے کے دوسرے دن ثنا میر نے تاریخی لارڈز گرائونڈ میں بیل بجا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کا آغاز کیا۔

    کھیل شروع ہونے سے قبل لارڈز میں ویمنز کرکٹ اسٹار ثنا میر گھنٹی بجانے کے دوران مسکراتی نظر آئیں، یہ اعزاز ملنے پر وہ کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

    ثنا میر کی جانب سے گھنٹی بجانے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں اور دوسرے دن کے کھیل کی شروعات ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/sana-mir-makes-history-icc-hall-of-fame-induction/

  • آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلے دن 14 وکٹیں گرگئیں

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلے دن 14 وکٹیں گرگئیں

    لارڈز: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، دن کے اختتام تک مجموعی طور پر 14 وکٹیں گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی سی فائنل میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنالیے، پروٹیز کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے 169 رنز مزید درکار ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کاگیسور ربادا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 212 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، تاہم کینگرو بیٹرز شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئے، اوپنر عثمان خواجہ 20 بالز کھیلنے کے باوجود کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

    محض 17 کے اسکور پر مارنس لیبوشین بھی آئوٹ ہوگئے، ایک مرحلے پر 67 رنز پر آسٹریلیا کی 4 وکٹیں گرچکی تھیں، تاہم ایسے میں اسٹیو اسمتھ اور بیو ویبسٹر نے ہمت دکھاتے ہوئے بالترتیب 66 اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سنبھالا۔

    ان دنوں کے علاوہ کے علاوہ وکٹ کیپر ایلکس کیری 23 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ ایکسٹراز کی مڈ میں آسٹریلیا کو 17 قیمتی رنز ملے۔

    جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا نے فائنل کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی اور 51 رنز دے کر 5 کینگرو بیٹر کو چلتا کیا، ان کی عمدہ بولنگ پر آسٹریلین بیٹر مشکلات کا شکار نظر آئے۔

    مارکو جانسین نے 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/world-test-championship-final-will-be-playted-tomorrow/

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: بھارت، پاکستان کے رحم و کرم پر آگیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: بھارت، پاکستان کے رحم و کرم پر آگیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت، پاکستان کے رحم و کرم پر آگیا ہے۔

    برسبین میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد بھارت کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کے لیے امیدیں دم توڑنے لگی ہیں اور انہیں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت کا انتظار کرنا ہوگا۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں جنوبی افریقا، بھارت، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں موجود ہیں ان میں سے دو ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

    اگر بھارت کو چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے تو انہیں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا انتظار کرنا ہوگا پھر بھارت کینگروز کو ایک ٹیسٹ ہرا کر فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

    آسٹریلیا کو بقیہ دونوں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھی بھارت فائنل مین پہنچ سکتا ہے لیکن کینگروز کو ان کے ملک میں ہرانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، برسبین ٹیسٹ کا اختتام ڈرا پر ہوا تھا۔ بھارت کو فائنل میں جانے کے لیے کینگروز سے سیریز 3-1 سے جیتنی ہوگی۔

  • آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما نے کیا کہا؟

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما نے کیا کہا؟

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہونا ضروری نہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل جون کے مہینے میں ہی کروایا جائے فائنل دنیا میں کہیں بھی کروایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک میچ سے چیمپئن شپ کا نتیجہ نہیں نکلنا چاہیے، تین میچوں کی سیریز اگلے سائیکل میں آئیڈیل ہوگی۔

    آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیدی۔

    فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

    بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔