Tag: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

  • بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    آئی سی سی نے بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں رسائی کی تصویق کردی ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون کو  لندن میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ لیے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے، بھارتی ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ دلوانے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اہم کردار اداکیاہے جس نے سری لنکا کو میچ کی آخری بال پر دو وکٹوں سے شکست دےکر اس کو اہم پوائنٹس سے محروم کیا۔

    نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف آخری بال پر پورا کرکے کامیابی پاکر 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر جیت کر سری لنکا کو ورلڈ کپ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر کردیا۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ 12 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم اب تک حتمی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کردیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو سال پر محیط چیمپئن شپ میں 27 سیریز کھیلی جائیں گی جس میں مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ ہوں گے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے شروع ہوگا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں ہوگا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران ہر ٹیم تین ملکی اور تین غیر ملکی سیریز کھیلے گی اور ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔ دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کے 60، 60 پوائنٹس ہوں گے جبکہ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ہر میچ کے 40 پوائنٹس ہوں گے۔

    آئی سی سی کے مطابق اسی طرح 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جتینے پر 30 پوائنٹس ملیں گے جبکہ میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 15، 15 پوائنٹس ملیں گے اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں 10، 10 پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے جبکہ برابر ہونے کی صورت میں 12 اور ڈرا ہونے پر 8 پوائنٹس ملیں گے۔

    جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیف آلارڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سے باہمی سیریز میں مقابلہ بڑھے گا۔

    انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمی اینڈرسن نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے منتظر ہیں۔