Tag: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی

  • تنقید کرنے والوں کو اپنے بلے سے جواب دوں گا، احمد شہزاد

    تنقید کرنے والوں کو اپنے بلے سے جواب دوں گا، احمد شہزاد

    لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بہت برداشت کررہا ہوں اگر میڈیا اور ٹی وی پر آکر کچھہ کہا تو پا کستان اور کرکٹ کی بدنامی ہو گی۔

    سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بہت برداشت کرچکا اور ابھی بھی کر رہا ہوں ، اگر میڈیا اورٹی وی پر بولا تو ملک اور کر کٹ کی بد نامی ہو گی میں خاموشی سے اپنے بلے سے جواب دوں گا ۔

    اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہو ئے احمد شہزاد نے کہا میری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: کولکتہ میں جیت کا جشن کون منائے گا فیصلہ آج ہوگا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: کولکتہ میں جیت کا جشن کون منائے گا فیصلہ آج ہوگا

    کولکتہ: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    فیصلے کی گھڑی نزدیک آگئی، ایک ایک کرکے تمام ٹیموں کی چھٹی ہوگئی، میزبان بھارت بھی ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کی تاریخ نہ بناسکا، انگلینڈ نے ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے دنیا کی نمبر ون ٹیم بھارت کو شکست دے کردھمال لگایا تھا۔

    دوہزار دس میں انگلینڈ اور دوہزاربارہ میں ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت چکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلے گئے تیرہ میچز میں انگلینڈ صرف چار میں کامیاب رہا۔

    جبکہ ویسٹ انڈیز کے سیمی الیون نو میں میدان مارا ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سمنز، گیل، سیمی، براوو اور بدری پر انحصار کرے گی۔

    انگلینڈ کو بٹلر، روٹ، مورگن اور جیسن رائے کی خدمات حاصل ہوں گی، سنسنی خیز فائنل اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ممبئی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 اوورز کے نقصان پر 192 رنز بنائے، روہت شرما اور اجینکا رہانے نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، روہت 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد رہانے نے ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 66 رنز کی شراکت قائم کی اور 40 ر نز پر آؤٹ ہوگئے۔

    ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی 3 مواقع فراہم کیے جس کے باعث انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 89 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان دھونی بھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اندرے رسل اور سیموئل بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 193رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا جس میں سمنز نے 82 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آئیں اور دو دو فتوحات کے ساتھ دونوں ہم پلہ رہیں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    نئی دلی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کا سفر ختم ہوگیا، سیمی فائنلز میں انگلینڈ نے کیوی ٹیم کیخلاف سات وکٹ سے کامیابی سمیٹی اور دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے ایک سو چون رنز کا ہدف دیا تھا انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف جیسن رائے کی شاندار اننگز کی بدولت باآسانی اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپٹل تیسرے اوور کی پہلی گیند پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولیمسن نے کولن منرو کے ہمراہ مل کر 74 رنز بنائے۔

    اس دوران ولیمسن 32 رنز پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ منرو 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،107 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا صرف کورے اینڈرسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن وہ بھی 28 رنز ہی بناسکے۔
    انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 3، لیام پلنکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم دوہزار دس کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بھی رہ چکی ہے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ رنزسے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ رنزسے شکست دے دی

    ناگپور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے پہلا اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔

    اس کامیابی کیساتھ ہی افغانستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے جاتے جاتے سرخرو ہوگئے، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کو خیرباد کہا۔

    ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ کالی آندھی کا جم کر مقابلہ کرتے ہوئے افغانستان نے سات وکٹ پر ایک سو تئیس رنز بنائے۔

    نجیب اللہ زدران نے اڑتالیس رنز اسکور کیے، سمیئول بدری نے تین شکار کئے۔ سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز آسان ہدف کو حاصل نہ کرسکی.

    کمزور حریف نے ناکوں چنے چبوا دیئے اور آخری دم تک مقابلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز آٹھ وکٹ پر ایک سو سترہ رنزبناسکی۔ بہترین پرفارمنس پر نجیب اللہ پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

     

  • شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    موہالی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا کیلئے چودہ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے۔

    شین واٹسن نے گزشتہ سال کے اختتام پر ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، اسی دوران انھوں نے کسی ون ڈے میچ میں بھی حصہ نہیں لیا، اب وہ ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر ہوکر کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

    انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹیج آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کیلئے یہ بہترین وقت ہے، جن لوگوں کے ساتھ ساری زندگی کرکٹ کھیلی وہ سب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن آسٹریلیا کے تمام فارمیٹس میں کھیلنے والے آخری کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال دوہزار سے پہلے ڈیبیو کیا تھا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:‌انگلینڈ نےافغانستان کو 15 رنزسے شکست دےدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:‌انگلینڈ نےافغانستان کو 15 رنزسے شکست دےدی

    نئی دلی:ورلڈ  ٹی ٹوئنٹی کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو پندرہ رنزسے شکست دے دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کیلیے 143 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکے۔

    ٹاس جیت کربیٹنگ کرناانگلش ٹیم کےگلےمیں آگیا، افغانستان نے اسپین جال بیچھا کربلے بازوں کے گرد گھیراتنگ کردیا، بیالیس رنزپرانگلینڈ کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا،لیکن پھربیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔ پندرہ رنزکےاضافے سےپانچ وکٹیں مزید گرگئی۔ معین علی نے پہلے کرس جورڈن اورپھرڈیوڈ ویلی کےساتھ مل کرٹیم کو مشکلات کےبھنورسے نکالا۔ معین علی نےاکتالیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیل کراسکور کوایک سو بیالیس رنزتک پہنچایا۔

    جواب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ کمان سنبھالنے والے محمد شہزاد تیسری ہی گیندپر پویلین لوٹ گئے، شہزادکےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی، عادل رشید اورمعین علی کی گیندوں نے مشکلات مزید بڑھادی افغان ٹیم مقررہ اوورز میں نووکٹ پرایک سو ستائیس رنزبناسکی، آل راؤنڈکارکردگی پرمعین علی بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

  • پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

    پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینمجنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایشیا کپ ہاتھ سے گیا اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گاڑی اگر مگر کے پلیٹ فارم پر آکر رک گئی، بھارت اور نیوزی لینڈ سے ناکامی نے پی سی بی کو ہوش دلاہی دیا۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کپتان شاہد آفریدی ریٹائر ہوجائیں گے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کی چھٹی کردی جائے گی۔

    سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی فارغ ہوجائیں گے، ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی گڈبائے کا اشارہ دے دیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، بار بار موقع ملنے کے باوجود ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کواب موقع نہیں دیا جائے گا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے دی

    موہالی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں کُل 180 بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے پاور پلے میں ر ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، ولیمسن 17 رنز پر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوئے، جبکہ دوسری وکٹ آفریدی نے حاصل کی اور کولن مرنو کو 7 رنز پر پولیئن بھیجا۔

    مارٹن نے48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے جبکہ اینڈرسن 21 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    لیوک رونچی اور ٹیلر نے پانچویں وکٹ کیلیے 32 رنز کی شراکت قائم کی، رونچی کو سمیع نے 11 رنز پر پویلین بھیجا، ٹیلر نے 23 گیندوں پر 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، شاہد آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنا سکی ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی شاندار رہا اور شرجیل خان 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئےجس کے بعد اسکور کو بریک لگ گیا، خالد لطیف صرف 3 رنز بنا کرآوٹ ہوئے،سلیفی بوائے احمد شہزاد سست اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 30 رنز بناسکے ۔

    تیسرے نمبر  پر بیٹنگ کی خواہش رکھنے والے عمر اکمل نے بھی سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 26 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔کپتان شاہد آفریدی نے 9 گیندوں پر 18 رنز سکور کیے جبکہ شعیب ملک 15اور سرفراز احمد 11رنز بنا سکے ۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سےسیٹر اور ایڈم ملن نے 2،2 جبکہ  سودھی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

     


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    اوور نمبر 20  پاکستان نے 7 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  158/5 ہوگیا۔ (سرفراز احمد اور شعیب ملک )

    اوور نمبر 19  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 9 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  151/5 ہوگیا۔ (سرفراز احمد اور شعیب ملک )

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  142/5 ہوگیا۔ (سرفراز احمد اور شعیب ملک )

    پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل 24 رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے  8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  137/4 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شعیب ملک )

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر  6 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  129/4 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شعیب ملک )

    چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی 19 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  123/3 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 11 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  115/3 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور  شاہد آفریدی)

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر  8 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  104/3 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور  شاہد آفریدی)

    تیسری وکٹ: پاکستان کے اوپنر  احمد شہزاد 30 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے  5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  96/2 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے  2 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  91/2 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے  6 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  89/2 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  83/2 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور احمد شہزاد)

    دوسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی خالد لطیف 3  رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 3 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  79/1 ہوگیا۔ (خالد لطیف اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 10 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور  76/1 ہوگیا۔ (خالد لطیف اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور 66/1 ہوگیا۔ (خالد لطیف اور احمد شہزاد)

    پہلی وکٹ: پاکستان کے اوپنر  شرجیل خان 47  رنز بنا کر ایڈم ملنے کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 10 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 61/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 18 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 51/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 9 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 33/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 9 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 24/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں پاکستان نے 15 رنز بنائے ، پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 15/0 ہوگیا۔ (شرجیل خان اور احمد شہزاد)

     


    نیوزی لینڈ اننگز


    اوور نمبر : 20  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی نے نقصان پر 16 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 180/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)

    اوور نمبر : 19  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی نے نقصان پر 4 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 164/5 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)

    پانچویں وکٹ: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی  لیوک رونچی 11 رنز بنا کر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر : 18  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 14 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 160/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    اوور نمبر : 17  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 11 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 146/4 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر)

    اوور نمبر : 16  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی نے نقصان پر 8 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 135/4 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    چوتھی وکٹ: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوری اینڈرسن 21 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر : 15  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی نے نقصان پر 4 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 127/3 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی)

    تیسری وکٹ: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل 80 رنز بنا کر محمد سمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر : 14  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 13 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 123/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر : 13  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 10 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 110/2 ہوگیا۔ ( بالرمحمد عرفان)

    اوور نمبر : 12  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 7 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 100/2 ہوگیا۔ ( بالر عماد وسیم)

    اوور نمبر : 11  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 12 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 93/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    اوور نمبر : 10  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 59 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 81/2 ہوگیا۔ ( بالر عماد وسیم)

    اوور نمبر : 09  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 7 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 76/2 ہوگیا۔ ( بالر شاہد آفریدی)

    دوسری وکٹ: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کولن منرو  7 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر : 08  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 9 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور 69/1 ہوگیا۔ ( بالر محمد عرفان)

    پہلی وکٹ: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 17 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر : 07  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 5 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 60/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عماد وسیم)

    اوور نمبر : 06  کے اختتام پر ایک چھکے اور ایک چوکےکی مدد سے نیوزی لینڈ نے 11 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 55/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر : 05  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 9 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 44/0 ہوگیا۔ ( بالر عماد وسیم )

    اوور نمبر : 04  کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 8 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 35/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد سمی )

    اوور نمبر : 03  کے اختتام پر تین چوکےکی مدد سے نیوزی لینڈ نے 13 رنز بنائے ، نیوزی لینڈکا مجموعی اسکور بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 27/0 ہوگیا۔ ( بالر محمد عامر )

    اوور نمبر : 02۔ ایک چھکے اور ایک چوکے کےساتھ چودہ رنز کا اضافہ، اسکور چودہ رنز بغیر کسی نقصان کے

    اوور نمبر : 01۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے کھیل کا آغاز کیا، ایک رن بن سکا۔

     


    ٹاس


     

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کے میچ میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

    ان فٹ محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف جبکہ فاسٹ بولر وہاب رہاض کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اپنی گفتگو میں شاہد آفریدی نے جیت کے عزم کا اعادہ کیا۔

     


     ٹیم


    پاکستان الیون میں احمد شہزاد، شرجیل خان، خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد، شاہد آفریدی (کپتان)، عماد وسیم، محمد عامر، محمد سمیع اور محمد عرفان شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ الیون میں مارٹن گپٹل، کین ولیمسن (کپتان)، کولن منرو، کوری اینڈرسن، راس ٹیلر، گرانٹ ایلیٹ، مچل سینٹنر، لیوک رونچی، آدم ملنے ، مچل میک کلن اور اش سوڈی شامل ہیں۔

     

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    بنگلور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکن ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

    ورلڈ ٹی20کے سپر ٹین مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بنگلور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    دفاعی چیمپیئنز سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر ایک سو بائیس رنز ہی بناسکی، تھیسارا پریرا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

    اس کے علاوہ براوؤ نے 2 جبکہ رسل اور براتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اوپنر آندرے فلیچر کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    فلیچر نے لنکن بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ فلیچر نے ناقابل شکست چوراسی رنز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو7وکٹ سے زیر کیا۔ آندرے فلچر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔