Tag: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : خرم منظورکی جگہ احمد شہزاد ٹیم میں شامل

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : خرم منظورکی جگہ احمد شہزاد ٹیم میں شامل

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کی منظوری دے دی۔ خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    بورڈ نے حتمی نام آئی سی سی کو بھجوادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے چلے ہوئے کارتوس پھر آزمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم میں کوچ وقار یونس سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کی منظوری دے دی۔ ایشیا کپ کیلئے ڈراپ ہونے والے احمد شہزاد پر سلیکٹرز پھر مہربان ہوگئے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں کئی اہم معاملات پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈکوچ وقار یونس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے اسباب بتائے۔ اس موقع پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے احمد شہزاد کو خرم منظور کی جگہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔

    اس موقع پرکرکٹر سلمان بٹ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر غور بھی ہوا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے سلمان بٹ کو اسکواڈ کا حصہ بننے کا مشورہ دیا، جس کی سلیکشن کمیٹی اور کپتان شاہد آفریدی نے سختی سے مخالفت کردی۔

    شاہد آٖفریدی نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ سلمان بٹ ٹیم میں آئے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

    اجلاس کے دوران ہیڈکوچ وقار یونس نے کپتان آفریدی کی ٹیم میٹنگ میں عدم دلچسپی سے بھی چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔

    وقار یونس نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بات کرنے کیلئے کوئی موضوع نہیں ہے۔

    آئی سی سی کو بھجوائے گئے دیگر ناموں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔

     

  • آفریدی نےکرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے مددطلب کرلی

    آفریدی نےکرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے مددطلب کرلی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم نوازشریف سے مدد مانگ لی۔

    شاہدآفریدی نے کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم نوازشریف سے مدد مانگ لی، آفریدی نے ٹوئٹ میں نوازشریف سے اپیل کی کہ نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں، یہ رکاوٹیں ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں۔

    ایشیاکپ میں شرکت کے بعدآفریدی نے ٹوئٹ میں ٹیم پرفارمنس بڑھانے کیلئے کمیٹی بنانےکااقدام قابل تعریف قراردیا،ایشیاکپ کی دوڑسے باہرہونےپربورڈ ایکشن میں آیا اور ری ایکشن میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بنادی تھی۔

    ایشیاکپ میں فلاپ شود کھانےکے بعد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں کی گذشتہ روز کراچی پہنچے تھے، سخت سیکورٹی حصارمیں آفریدی اینڈکمپنی ائیرپورٹ سے باہرنکلی، میڈیاسے بات کرنےسے گریزکیا۔

  • ورلڈ ٹی20 کے میچز کی میزبانی پر بی سی سی آئی پر تنقید

    ورلڈ ٹی20 کے میچز کی میزبانی پر بی سی سی آئی پر تنقید

    ممبئی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کے میچز دو شہروں کو دینے پر مختلف ایسوسی ایشنز نے بی سی سی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال مارچ میں بھارت میں ہونا ہے میگا ایونٹ کے پینتیس میں سے سترہ میچز کی میزبانی دو شہروں دھرم شالہ اور ناگپور کو سونپی گئی ہے، ان دونوں شہروں کا تعلق بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر اور سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سے ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کیلئے زیادہ تماشائی والے اسٹیڈیمز کو نظر انداز کرتے ہوئے دھرم شالہ کا انتخاب کیا گیا ہے ہے، دھرم شالہ میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تئیس ہزار ہے جبکہ ملک میں ایسے بہت سے اسٹڈیمز ہیں جس میں تیس ہزار سے زائد لوگ باآسانی میچ دیکھ سکتے ہیں۔

    دھرم شالہ میں مجموعی طور پر آٹھ اور ناگپور میں نو میچز رکھے گئے ہیں، روایتی ٹیسٹ وینیوز چندی گڑھ، ممبئی، کولکتہ، بنگلور اور دہلی میں اٹھارہ میچز ہوں گے، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    مختلف ایسوسی ایشنز نے میگا ایونٹ کے میچز دو شہروں کو دینے پر بی سی سی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری، شاہد آفریدی فیملی کے ہمراہ لاہورمنتقل

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری، شاہد آفریدی فیملی کے ہمراہ لاہورمنتقل

    کراچی : پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے ہر داؤ کھیلنے کو تیار ہیں، یہاں تک کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے فیلمی سمیت کراچی سے لاھور منتقل ہو رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق آئندہ سال بھارت میں ہونے والا ورلڈٹی ٹوئنٹی جیتنا شاہد آفریدی کا ہدف ھے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں رہائش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں جس کی بنا پر قومی ٹیم کے کپتان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ شاہد آفریدی یہ ٹورنامنٹ جیت کر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں اور اس کی تیاری کے لئے بوریا بستر سمیٹ کر فیملی سمیت لاہور منتقل ہوجائیں گے۔

    بوم بوم آفریدی کا کہناہے کہ لاھور میں قومی اکیڈمی اور کوچز کے ساتھ مل کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے تیاری کریں گے ۔

    انگلینڈ کیخلاف تین ٹی 20 اور پی ایس ایل سے بھی ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں میں مددملے گی،انگلینڈ لائنز کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی کھیلوں گا۔

    شاہد آفریدی زمبابوے میں پاکستان کو دونوں میچ جتوانے پر خوش ہیں اور اپنے کم رنز اور کوئی وکٹ نہ ملنے کے باوجود پر عزم ہیں.

    اپنی پرفارمنس کے حوالے سے آفریدی کا کہنا تھاکہ فارم عارضی چیز ہے اصل چیز کلاس ہوتی ہے،اپنی فارم سے پریشان نہیں، ایک اچھی اننگز کی بات ہے ، فارم میں واپس آجاؤں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا۔ ایک اچھی اننگز کھیل لی تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے مطمئن ہوں۔

  • کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کراچی: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا کراچی کے انوار اللہ کی دوائیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     بوم بوم آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سترہ سالہ انوار اللہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی، میٹرک کے طالب علم میں ایک سال قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور اب یہ کرکٹ لوور زندگی کی آخری گھڑیاں دیکھ رہا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے پرستار کے علاج و معالج کے اخراجات برداشت کرنے کیساتھ پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ہے۔

     آفریدی کا کہنا ہے کہ کینسر کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، عمران خان سے درخواست کرتا ہوں شوکت خانم کراچی میں بھی بنائیں۔

     انوار اللہ کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملنے کے خواہشمند تھے، کرکٹ کیساتھ انھیں پاکستان آرمی سے بھی محبت ہے۔

  • آئندہ سال ورلڈ ٹی 20 کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے، شاہد آفریدی

    آئندہ سال ورلڈ ٹی 20 کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ انکا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا, ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہینگے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے،کیرئیر کا اختتام خوشگوار یادوں کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔

     آفریدی کے مطابق وہ دو سال پہلے واضح کرچکے تھے کہ اگر کرکٹ بہتر نہ بنائی گئی تو کمزور حریفوں سے بھی شکست کھا سکتے ہیں۔

    آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ کوانٹیٹی کے بجائےکوالٹی بہترہونی چاہیئے، عالمی کرکٹ تیزی سے تبدیلی آئی ہے، اب پاکستان کرکٹ کو بھی تبدیل ہونا پڑیگا۔

  • آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

    آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

     سڈنی : آئی سی سی نے دوہزار بیس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپ دی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ کپ سے چار روز قبل سڈنی میں نیوز کانفرنس کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ممالک کا اعلان کیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دیئے جانے پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ورلڈ کپ کے بعد ان کی تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہو گی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے انیس سو بانوے میں پہلی مرتبہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔۔ دوہزار پندرہ عالمی کپ بھی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جارہار ہے۔

  • ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیر کا شاندار اختتام کرنا چاہتے ہیں اور ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ اب واپس نہیں لیں گے۔

    کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں بوم بوم آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا خواب ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیرکا اختیتام عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کریں۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے لیکن اس  کیلئے کھلاڑیوں کوسخت محنت کرنا ہوگی، بوم بوم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں ٹیم پر پریشر ہوگا لیکن امید ہے کہ نوجوان بولرز کا جادو چل جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع مل سکے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب انکا مقصد ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم بنانا ہے جو ان کی قیادت میں کامیابیاں سمیٹ سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ تک کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

    وہ آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔