Tag: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی
-
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، ذوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمان اور سرفراز احمد شامل ہیں
-
ورلڈ ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کا اعلان سولہ جنوری تک کرنا تھا۔
زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی اور دوبارہ عہدے سنبھالنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے۔
-
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیکیورٹی:آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کا دورہ کرےگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے بنگلہ دیش میں آفیلشز سے ملاقات کرے گا، بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی اور حکومت مخالف مظاہروں کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد خطرے سے دوچار ہے۔
پاکستان سمیت دیگر ممالک نے بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منیجر سین مورس کی سربراہی میں آئی سی سی کا سیکورٹی وفد بیس جنوری کو بنگلہ دیشی حکام سے ملاقات کرے گا۔
ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے سیکورٹی کنسلٹنٹ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیف ایگز یکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پلان شریک ممالک کو بھجوادیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی کا وفد ہماری تیاریوں سے مطمئن ہوگا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد سولہ مارچ سے بنگلہ دیش میں ہونا ہے۔ سری لنکا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کی پیشکش کررکھی ہے۔