Tag: ورلڈ کپ فائنل

  • ورلڈ کپ فائنل میں شکست:‌ بھارتی شائقین کے رونے کی ویڈیو وائرل

    ورلڈ کپ فائنل میں شکست:‌ بھارتی شائقین کے رونے کی ویڈیو وائرل

    آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی شائقین رو پڑے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی، فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

    آسٹریلیا کی اس فتح نے بھارتی شائقین کو مایوس کر دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک مداح کو میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مداح نے روتے ہوئے کہا کہ ’’ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم ایک بار پھر مضبوط بنیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔

  • ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    ورلڈ کپ فائنل: فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں آکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

    نریندر مودی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آج کے اہم میچ کے درمیان سخت سیکیورٹی کے باوجود ایک فلسطینی سپورٹر اور ویرات کوہلی کا فین  ’’فری فلسطین‘‘ کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر کو گلے لگا لیا۔

    جس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو گرفتار کرکے باہر لے گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے دوران احمد آباد شہر اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں 6000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

  •  بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

     بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں فائنل سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریولی کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟۔

    جس پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ میں بھارت کو 65 رن پر آؤٹ کردےگا جبکہ پاکستان کی ٹیم زبردست کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

    جبکہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کے روز ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی ہے، اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی سوموار کو مکمل کیا جائے گا۔

    ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں اگلے دن سوموار یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری رکھا جائے۔

  • ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں، کیوی کپتان ولیمسن بھی حیران ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ورلڈ کپ کا فائنل تو سب کو پسند آیا لیکن نتیجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ خود انگلش ٹیم کے فاتح کپتان مورگن نے بھی سوال اٹھا دیا۔

    عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے فائنل کے نتیجے پر سوال اٹھا دیا ان کا کہنا ہے کہ میچ کا نتیجہ فیئر نہیں۔ ٹائمز کو انٹرویو میں مورگن نے کہا نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں اور ہارنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا۔

    ایک سوال کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ نہیں بتا سکتا کہ ہم کہاں جیتے اور نیوزی لینڈ کہاں ہارا؟؟ یہ بھی نہیں بتا سکتا دونوں ٹیموں میں کیا فرق تھا، مورگن نے کہا اس سلسلے میں حریف کپتان ولیمسن سے کئی دفعہ بات کی وہ بھی حیران ہیں۔

    مورگن نے انکشاف کیا تماشائیوں میں ایک شخص کو دل میں درد ہوا لیکن اس نے طبی امداد سپر اوور کے بعد ہی لی۔ اس وقت سب پاگل پن میں مبتلا تھے۔

    مزید پڑھیں: اسٹوکس نے سپر اوور سے پہلے کہا ہم جیت چکے، جوفرا آرچر

    واضح رہے کہ عالمی کپ2019کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے سو اوورز کے بعد میچ برابر رہا اور اس کے بعد سپر اوور بھی برابر رہا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو زیادہ باؤنڈریز مارنے پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔

  • ورلڈ کپ فائنل کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان، علیم ڈار بھی پینل میں شامل

    ورلڈ کپ فائنل کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان، علیم ڈار بھی پینل میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کر دیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ، پاکستان اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے امپائرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ2019کے فائنل میچ کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے مارئس ایرسمس ان فیلڈ امپائر ہوں گے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے روڈٹکرتیسرے امپائراور پاکستان کے علیم ڈار چوتھے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  آئی سی سی ورلڈ کپ2019کا فائنل چودہ جولائی کولارڈز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ” کمار دھرما سینا “ اور جنوبی افریقا کے ’’ ماریس ایراسمس میچ کے امپائر فیلڈ تھے جبکہ تھرڈ ایمپائر نیوزی لینڈ کے ” کرس گیفینی “ اور فورتھ آفیشل کے فرائض علیم ڈار نے انجام دیئے تھے اور میچ ریفری سری لنکا کے راجن تھے۔