Tag: ورلڈ کپ وارم اپ میچ

  • سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

    پاکستان کی جانب سے ’وائلڈ کارڈ انٹری‘ کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے آج جو کھیل پیش کیا اُسے دیکھ کر پاکستانی شائقین کی ٹیم کے مڈل آرڈر سے اُمیدیں وابستہ ہوگئیں۔

    پاکستانی کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد کچھ سکون کا سانس لیا ہے، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کے خلاف 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کے بعد اُن کا نام ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    وارم اپ میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کرکٹ شائقین ان کے مداح ہوگئے اور مداحوں نے اپنی پوسٹس میں سعود شکیل کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جاوید نامی صارف نے لکھا کہ سعود کی جگہ بناؤ بھائی۔ جبکہ اففی نامی صارف کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں اسٹرائیک ریٹ کو 100 پر رکھا اسی چیز کا ہم کو انتظار تھا۔

    حمزہ نامی صارف نے کہا کہ سعود شکیل دنیا کے لیے ہمارا سرپرائز ہے!! انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا کپتان بابر اعظم کا بہترین فیصلہ ہے۔

  • غلطیوں سے سیکھیں گے، کپتان بابراعظم

    غلطیوں سے سیکھیں گے، کپتان بابراعظم

    حیدر آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے۔

    وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پچ ڈبل پیس تھی پہلی اننگز کے مڈل اوورز میں تھوڑا گیند مشکل آرہا تھا لیکن دوسری اننگز میں گیند ٹھیک طریقے سے بلے پر آرہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جس سے میچ ہاتھ سے نکلتا چلا گیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر شروع میں تھوڑا تیز گیند پھینک رہا تھا لیکن پھر اس نے اچھی گیند بازی کی۔

    کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچز میں ہم مزید بہتر طریقے سے میدان میں اتریں گے، اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کےلیے اچھی تیاری کی ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

    بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔
  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

    ورلڈ کپ وارم اپ میچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

    حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

    بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز سے 38 گیندوں قبل ہی باآسانی پورا کرلیا۔

    رچن رویندرا نے72 گیندوں پر97رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کین ولیم سن اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیم سن 54 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 18 رنز بنائے گلین فلپس نے 3 اور ڈیون کانوے صفر پر آوٹ ہوئے۔

    مارک چیپ مین نے 65 اورجیمی نیشم 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کا ہدف دے دیا

    پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا اور اوپنر امام الحق محض 10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین واپس چلے گئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم بعد میں محمد رضوان نے103اور بابر اعظم نے 80 رنز اسکورکئے، سعود شکیل نے وارم میچ میں53گیندوں پر75رنز اسکور کیے۔

  • وارم اپ میچ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کا ہدف دے دیا

    وارم اپ میچ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کا ہدف دے دیا

    حیدرآباد : ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 346رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 345رنز اسکور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 346رنز کا ہدف دیا شاہینوں نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 345رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے 103 اور بابر اعظم نے 80 رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کے خلاف سعود شکیل نے53گیندوں پر75رنز بنائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز تو 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا لیکن میگا ایونٹ سے قبل تمام ٹیموں کو اپنے ہتھیاروں کو جانچنے کے لیے آج سے وارم اپ میچز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شریک ہر ٹیم دو دو میچز کھیلے گی۔ حیدرآباد دکن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ جبکہ گوہاٹی میں کھیلے جارہے دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔