Tag: ورلڈ کپ 2023ء

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگال ٹائیگرز کو باآسانی قابو کرلیا

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگال ٹائیگرز کو باآسانی قابو کرلیا

    ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 149 رنز سے شکست دے دی۔

    ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 383 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 46.3 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    محمود اللہ کی 111 رنز کی اننگز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    لٹن داس 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شکیب الحسن ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، مشفیق الرحیم کو 8 رنز پر کوئٹزی نے بھی آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئٹزی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ولیمز اور ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 383 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کوئنٹن ڈی کاک نے 174 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس 12 رنز بنا پر پویلین لوٹ گئے، وین ڈر ڈوسن ایک رن بناسکے۔

    کپتان ایڈن ماکرم 60 اور ہینرک کلاسن نے 90 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں، مہدی حسن مراز، شرف الاسلام اور شکیب الحسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا ورلڈکپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

  • ورلڈ کپ 2023ء: جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

    ورلڈ کپ 2023ء: جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

    جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

    ورلڈ کپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں اتریں گی۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے، دوسری جانب بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

    چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔