Tag: ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد انسانوں کو قابل احترام مقام دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے شعور کی بیداری کی غرض سے منایا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے 2019 کے لیے جس تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ہے ’نوجوان انسانی حقوق کے لیے اٹھ رہے ہیں‘ یہ تھیم اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ عالمی سطح پر نوجوانوں میں قیادت کا جذبہ بیدار ہونے لگا ہے۔

    تازہ ترین:  عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    اقوام متحدہ کے منشور میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے، جن میں انسانی وقار بھی شامل ہے۔

    دوسری طرف تحریک ِآزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بین الاقوامی بے حسی کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج ٹویٹر کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے۔

  • عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے حامیوں اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنا ہوگی کہ بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اور اپنے حقوق اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن اور کرفیو کا 128 واں دن ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی نے آج انسانی حقوق کے دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ جرأت مندانہ طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، جس کے سبب دنیا بھر سے بھارت سے مطالبہ کیا جانے لگا ہے کہ کشمیریوں پر مسلط کرفیو ختم کیا جائے اور ان کے انسانی حقوق بحال کیے جائیں۔