Tag: ورچوئل اجلاس

  • وزیراعظم کو بیجنگ میں بھی سیلابی صورتحال کی فکر، ورچوئل اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی

    وزیراعظم کو بیجنگ میں بھی سیلابی صورتحال کی فکر، ورچوئل اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی

    وزیراعظم شہباز شریف جو اس وقت بیجنگ میں موجود ہیں، انھیں وہاں بھی سیلابی صورتحال کی فکر رہی، ورچوئل جائزہ اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے سیلابی صورتحال، ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر ورچوئل جائزہ اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

    شہباز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متاثرہ مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون سے کام جاری رکھیں، ادارے متاثرین کی امداد، محفوظ مقامات پرمنتقلی، انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے ایک اور فلڈ وارننگ جاری

    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے اس دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    روسی صدر نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، پیوٹن نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہوننے والی ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-meets-with-russian-president-putin/

  • آئی ایم ایف کی  ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

    آئی ایم ایف کی ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورچوئل اجلاس میں ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آرکی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا ، ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اجلاس میں فیڈرل بورڈآف ریونیو کی پہلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےامجدزبیرٹوانہ کوچیئرمین ایف بی آربننےپرمبارک باددی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی 2023میں 538ارب روپےکاٹیکس جمع ہوا، جو مقررہ ہدف سے 4 ارب روپے زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آرکی تعریف بھی کی۔

  • وزیر اعظم اور امریکی صدر کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع

    وزیر اعظم اور امریکی صدر کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی آج ورچوئل اجلاس میں ایک ساتھ شرکت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں شریک ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امریکی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    اجلاس آج شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 45 سربراہان مملکت شریک ہوں گے، کلائمٹ چینج پر جی ایٹ کا یہ اجلاس یو این سیکریٹری جنرل نے بلایا ہے۔

    اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر کریں گے، جی 8 ممالک کے علاوہ 15 ممالک کے سربراہان بھی مدعو ہیں، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی مدعو ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان 10 بلین ٹری، کلین گرین پاکستان،  متبادل توانائی، الیکٹرک وہیکلز، اور ویسٹ مینجمنٹ پر بات کریں گے، اپنی تقریر میں عمران خان آبی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات اجاگر کریں گے، اس دوران معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔