Tag: ورچوئل مذاکرات

  • بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق  اہم خبر

    بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات جاری ہے ، ذرائع نے بتایا تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں جاری ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراض ہے تنخواہ دارطبقے کوریلیف کےبعد ٹیکس ہدف کیسے حاصل ہوگا؟

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف حاصل کرنےکیلئے اقدامات پرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا سیلزٹیکس کی تمام رعایت اورچھوٹ ختم کردی جائیں اور سولرپینل کی امپورٹ پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    امپورٹڈ تمام اشیا پرڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے ساتھ ہی ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرزاور ڈیولپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے فیصلے پر جزوی اتفاق ہوا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے صرف صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی جاسکتی ہے، مذاکرات کے مزید دور بھی ہوں گے، جن میں بات چیت کاامکان ہے

    بجٹ 2025-26 سے متعلق تمام خبریں

  • آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

    آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

    عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان کا آن لائن رابطہ ہوا، آئی ایم ایف کا مشن گیارہ سے پندرہ نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کیلئے پاکستان جامع فریم ورک فراہم کرے۔

    ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کی جائے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے چین سے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں ہیں، آئی ایم ایف نے سات ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم سے مشروط کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط میں چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان سعودی عرب سے بھی معاونت حاصل کرے گا۔

  • پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ مان لیا

    پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ مان لیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈومور کا مطالبہ کردیا تاہم تمام صوبوں نے مطالبہ مانتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین نے چاروں صوبوں سے مشکل ترین ورچوئل مذاکرات کیے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ماہرین نے ہر صوبائی حکومت سے الگ مذاکرات کیے، ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے۔

    مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ نے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ، چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر کا مطالبہ مان لیا اور زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چاروں صوبائی حکومتییں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے، زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔

    زرعی آمدن پر صوبوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی، خیبر پختون حکومت نے بھی عالمی مالیاتی ادارے سے مثبت مذاکرات کیے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے خیبر پختون خوا کی 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کو سراہا۔

  • آئی ایم ایف کا  9 ویں اور 10 ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہ

    آئی ایم ایف کا 9 ویں اور 10 ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 9ویں اور 10ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہ دے دیا تاہم پاکستان پہلے نویں جائزے کو اکیلا مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے، ورچوئل مذاکرات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث معاشی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے راضی کر لیا اور آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے 9ویں اور 10ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ پاکستان پہلے نویں جائزے کو اکیلا مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ نمبرز پر بھی بات چیت کی گئی تاہم دونوں فریقین کے درمیان کوئی بڑی پیشرفت نہ ہو سکی۔