Tag: ورکرز کنونشن

  • اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے نقصان پہنچایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے اور ذاتی مفادات کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگادیا گیا اور ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کو اٹھا کر زبردستی گھر واپس بھیج دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا اور تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی، ،
    یہ فیصلے ملک کے لیے نہیں اپنی ذات کے لیے کیے گئے تھے، اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک کی تباہی کے ذمہ دار آپ ہیں، ایسے فیصلے کرکے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان اب گرداب سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اب دوبارہ چل پڑا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اب کوئی خلل نہ آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر ہمارے دور کی ترقی کا تسلسل جاری رہتا تو آج کوئی بےروزگار نہ ہوتا، ملک تسلسل کے ساتھ ترقی کرتا تو ہر ایک کے پاس اچھا روزگار ہوتا اور دہشت گردی بھی نہ ہوتی۔

    موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کے دفاع کے شعبے سمیت مختلف شعبہ جات میں بھی مثالی کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے۔

    خواجہ آصف کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کے ساتھ جو نامناسب سلوک کیا گیا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان مظاہرین کے نصیب میں ہی یہی ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے لگیں نعرے لگائیں، ان کی یہی ٹریننگ ہے کہ نعرے لگائیں، گاڑیوں کے پیچھے بھاگیں۔

    نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیرکہا کہ آپ کی پارٹی کو پاور میں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی، بلین ٹری سونامی،50لاکھ گھر اور ڈیم کہاں ہیں؟ آپ کو پاور میں لایا تو گیا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پر فخر کرسکیں۔ یہ قوم کو بدتمیزی اور بدتہذیبی والا کلچر دینے آئے تھے اچھا ہوا جان چھوٹ گئی،

    خواجہ آصف دلیر اور ڈٹ جانے والے شخص ہیں، خواجہ آصف آج دلیری کےساتھ پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ابھی بھی ایون فیلڈ کے سامنے 4،5لوگ نعرے لگا رہے تھے، وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گے اور ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

  • قائد سے منافقت کرنے والے عوام سے سچ نہیں بول سکتے، مصطفیٰ کمال

    قائد سے منافقت کرنے والے عوام سے سچ نہیں بول سکتے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ تین سو ارب میں سے ایک فیصد بھی کھاتا تو آرام دہ زندگی گزارتا، ہم نے قومیت اور لسانیت کی سیاست کے باب کو ختم کیا، قائد سے منافقت کرنے والے عوام سے سچ نہیں بول سکتے۔

    ورکرز فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے کسی بھی قوم مسلک اور زبان کے لوگوں سے دشمنی نہیں کرنی 31 دن کی پارٹی تھی اور سامنے سب ایک تھے لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور باغ جناح کے جلسے میں شرکت کر کے پنڈال بھر کے دکھایا۔

    پڑھیں: ’’ کچرا اٹھانے اور صفائی کے لیے اختیارات کی ضرورت نہیں، مصطفیٰ کمال ‘‘

    انہوں نے کہا کہ نام نہاد قیادت اپنے مفادات کی سیاست ختم نہیں کر سکتے، اپنے قائد سے منافقت کرنے والے عوام سے سچ کس طرح بول سکتے ہیں، کراچی کے عوام ایسے تمام عناصر کو مسترد کرچکے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 29 جنوری کو تبت سینٹر پر جلسہ گاہ ہے اُس میں بھی عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، ہمارے ورکرز گلی گلی محلے محلے لوگوں کو جلسے کی دعوت دے رہے ہیں اور ہم کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم پاکستان کا مصطفیٰ کمال کو ہرجانے کا نوٹس ‘‘

    پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا ہماری واپسی کا مقصد لڑائی نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، غلط راہ پر چلنے والوں کو صحیح کرنے کا کام حکومت وقت کا ہوتا ہے مگر اب یہ کام ہماری جماعت کررہی ہے۔

  • کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والوں کو شہر کی ترقی کے لیے دوسروں کے وجود کوتسلیم کرنا ہوگا، کراچی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اپنے خطاب میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لئے یہاں کے رہنے والوں کو ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید نے کہا کہ آج کے ورکرز کنونشن نے ثابت کیا ہے کہ اج بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں جہاں چار سال پہلے تھے۔

    شہر میں جاری آپریشن پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کراچی میں آپریشن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں، کراچی والوں کو شہرمیں قیام امن مبارک ہو۔

    شاہی سید نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا اور لیاری بلوچوں کا ہے، اس حقیقت کو ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن اصولوں کا دہرا معیار ناقبل قبول ہے، شہر قائد میں پچاس لاکھ پختونوں کی موجودگی کے باوجود ان کی شہر میں نمائندگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔

  • کراچی کا مقدمہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر لڑیں گے، سراج الحق

    کراچی کا مقدمہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر لڑیں گے، سراج الحق

    کراچی : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے، جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح عام جماعت نہیں ہے،ہم لوگوں کے دلوں ان کے گھروں اور پاکستان کی گلیوں میں انقلاب چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کادو روزہ ورکرز کنونشن سے دوسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے ورکرز کنونشن میں سندھ اور کراچی کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے گلیاں کچرے کا ڈھیر بن گئیں۔ پارلیمنٹ اورچوراہوں پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سندھ اورکراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔ کراچی کےلیےپارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائیں گے، جماعت اسلامی کےامیرنے کہا کہ مسائل کےحل کی کنجی شہریوں کےپاس ہے۔

    سراج الحق نے پاناما لیکس کو کرپشن کا سمندر قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ بھی نہیں دیا ،ہمارے حکمران خود باہر ممالک جاکراپنا علاج کرواتے ہیں، حکمران پاکستان سے پیسہ کما کر باہر بھیجتے ہیں اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں جن کا نام ہے ہر ایک سے پوچھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنےوالوں کو بےگناہی کا ثبوت دینا ہوگا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی فرد کی بادشاہت نہیں بلکہ صرف اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ آج بھی دنیا کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے، دلوں کوتلوار سے نہیں اچھے اخلاق سے جیتا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے کروڑوں بچے صرف غربت کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے،آج بھی ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے،بھٹو نے پاکستان کا آئین دے کر وطن کو جوڑ کررکھا تھا۔ سراج الحق کی تقریرکے ساتھ جماعت اسلامی کا دو روزہ ورکرز کنونشن اختتام پذیرہوگیا۔

  • تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پرویز رشید کو بتائیں کہ تحریک انصاف نا بالغ نہیں بلکہ بالغ جماعت بن چکی ہے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مزدور، کسان اور غریب طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن صرف ایک صوبے بلکہ دو شہروں تک محدود ہو گئی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں یہ نہ ہو کہ ن لیگ کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے ملک کر حلقہ بندیوں میں قینچی چلا دیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے روایتی نہیں بلکہ نظریاتی جماعت بننا ہے پیپلز پارٹی کا جب نظریہ ہوتا تھا تو بینظیر بھٹو کے جلاوطن ہونے کے باجود پارٹی زندہ تھی لیکن اب زرداری کے ہوتے ہوئے پارٹی مردہ ہے.

    علاوہ ازیں ورکرز کنونشن کے موقع پر شاہ محمود کی تقریر کے دوران کھانے کے معاملے حسب معمول کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور لنچ باکسز پر ٹوٹ پڑے،  جس کے باعث شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا پڑا ۔

  • پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا

    پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کے لیے این او سی مل گیا،عمران خان سہ پہر تین بجے ورکرز سے خطا ب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کوآج ہونے والے ورکرز کنونشن کیلئے اجازت نامہ جاری کردیاہے ۔

    ورکرزکنونشن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔ عمران خان سہ پہر تین بجے ورکرز سے خطا ب کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان انتخابات میں دھاندلی سمیت دیگر ملکی امورپرکنونشن میں آئندہ لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔

  • پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    لندن: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بیس نومبر کو پاکستان پہنچیں گے  اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔

    لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو سازش کے تحت ملک سے باہر تعینات کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہ نہ بن سکیں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام ہونے پر وزیراعلی کو استعفی دینا چاہیئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو سزا دلوانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

  • عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان غیر آئینی طریقے اپنا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے دوں گا مگر اس پر حملہ برداشت نہیں کرونگا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ معاملات طے کر لئے ہیں، ستمبر میں نئے الیکشن ہونگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوج کے بغیر نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا "وہ” کہتے ہیں کہ طاہر القادری کیساتھ چلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے پارٹی سے نکالنے کیلئے آئینی طریقہ کار استعمال نہیں کیا، عمران خان اپنی پارٹی کے آئین کو بھی تو پڑھ لیتے، میں کل بھی تحریک انصاف کا صدر تھا اور آج بھی ہوں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان مرضی کے مالک ہیں، مرضی ہو تو آئین مانتے ہیں، مرضی نہ ہو تو نہیں مانتے، میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کے تقدس کیلئے اپنی جان دے دونگا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کو بدنام کیا، میں عدالت عالیہ کی توہین نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں،میں کسی صف میں نہیں ہوں اور صرف ان کے ساتھ ہوں جوآئین کی بالادستی کے لئے لڑتے ہیں،عمران خان کا امیج قوم کی نظر میں خراب ہوگیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ایک منصوبے کے تحت اسلام آباد آئے تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ کر دے گی۔

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    چیئرمین تحریک انصاف کا پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کے تمام صوبائی صدور کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ تبدیلی کیلئے انکی اٹھارہ سالہ سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ جس میں دس لاکھ عوام کو دیکھ کر انکے مخالفین کانپ اٹھیں گے انہوں نے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف کے رجسڑیشن کیمپ چھ اگست سے لگادئیے جائیں اور قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں دو جبکہ صوبائی حلقوں میں ایک کیمپ لگایا جائے، عمران خا نے خط میں کہا ہے کہ آزادی مارچ تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بھی بدل دے گا۔