Tag: ورکنگ باؤنڈری

  • بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہید کردیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔

    پکھیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی شر انگیزی سے پاکستانی شہری محمد ظہور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے موقع پربھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

    جوانوں نے منہ توڑجواب میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے چری کوٹ اور کیلر سیکٹر میں بھی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاک فوج کے جوابی وارمیں دشمن کو سانپ سونگھ گیا، مؤثرجواب میں بھارتی مورچوں کو نقصان پہنچا۔

  • سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارتی جنگی جنون عروج پر

    سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارتی جنگی جنون عروج پر

    راولپنڈی: لائن آف کنڑول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح بھارتی فوج نے وادی نیلم میں مسافر کوچ پر راکٹ فائر کیا جس کے باعث چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں بھارت نے 600 سے زائد مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جن میں ساٹھ سےزائد پاکستانی شہید ہوئے۔

    سنہ 2014 میں بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 315 مرتبہ خلاف ورزی کی جس میں 18 شہری شہید اور 74 زخمی ہوئے۔

    سنہ 2015 میں بھارتی فوج نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 248 خلاف ورزیاں کیں جن میں 39 شہری شہید اور ڈیڑھ سو زخمی ہوئے۔

    رواں سال 29 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو معمول بنالیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان 2 ماہ میں فائرنگ سے 26 شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے۔

    یکم اکتوبر کو بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

    چار اکتوبر کو جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    سولہ اکتوبر کو بھی بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی۔

    انیس اکتوبر کو بھارت نے 2 مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کو روند ڈالا۔

    بیس اکتوبر کو بھارتی اشتعال انگیزی سے 28 سالہ عبد الرحمٰن شہید اور محمد احسان زخمی ہوگیا۔

    اٹھائیس اکتوبر کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئیں۔

    اکتیس اکتوبر کو ہونے والی فائرنگ میں 4 شہری شہید ہوئے۔

    آٹھ نومبر کو بھارتی فوج نے آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ماں بیٹی سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔

    چودہ نومبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    انیس نومبر کو ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید ہوئے۔

    کل بائیس نومبر کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے۔

    آج صبح بھارتی فوج نے وادی نیلم میں مسافر کوچ پر راکٹ فائر کیا جس کے باعث چار شہری شہید ہوگئے۔

  • پاک فوج نے ایل اوسی پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    پاک فوج نے ایل اوسی پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں پاکستانی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکی کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری کے ہرپار،چھپرار، پوکھلیاں اور شکر گڑھ سیکٹرز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج موثر طریقے سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکا بھرپورجواب

    خیال رہے کہ اس سے قبل ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال گولہ باری کی تھی ۔شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھاجس کے نتیجے میں دوعام شہری زخمی اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ورکنگ باؤنڈری کے اطراف گاؤں میں ایک بچے سمیت چار پاکستان شہری جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیاتھا،جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکا بھرپورجواب

    ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکا بھرپورجواب

    نارووال: بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سےدو شہری زخمی ہوگئے۔پنجاب رینجرز نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی ہے ۔شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دوعام شہری زخمی اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ورکنگ باؤنڈری پر سرحدی علاقوں میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کاپاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، خاتون شہید، سات شہری زخمی

    خیال رہےکہ تین روز قبل بھارتی فوج نے ہارٹ اسپرنگ، جند روڈ اور نکیال سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارت کا بھی جانی نقصان ہونے کی اطلاعات تھی۔

    مزید پڑھیں:ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیاتھا،جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    سیالکوٹ: پاکستان اوربھارت کیلئےاقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے ورکنگ بائونڈری پرواقع متاثرہ دیہات کادورہ کیا۔

    اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے قریب متاثرہ علاقوں صالح پور،ملانے چپراڑ سیکٹرکادورہ کیا۔

     اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ سے زخمی ہونیوالےافراد سے ملاقات کی۔

    گروپ نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پرآبادسول آبادی پرڈھائے جانیوالے مظالم سے متعلق شہادتیں بھی قلمبند کیں۔

    فوجی مبصرین جلد بھارتی جارحیت سے متعلق رپورٹ تیار کر کے جلد اقوام متحدہ کے حوالے کردیں گے۔

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج نےظفروال سیکٹرمیں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن کےنام اللہ یاراوراحسان بتائے جاتے ہیں، سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا گیا۔

  • ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھار ت کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی، چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا،جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    شکر گڑھ: بھارت کی جانب سے ایک بار شکر گڑھ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

    رینجرز حکام کے مطابق رات دیر گئے شروع ہونے والا فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا ، حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جس پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ہیں۔

    دفاعی ماہرین نے بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دو روز قبل پاکستان کی جانب سے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی کھوئی رٹہ کی بارہ سالہ نسرین کو بھارت کے حوالے کیا گیا جبکہ اگلے روز رینجرز اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر فائرنگ کا ناشنہ بنایا گیا، جو بعد ازاں شہید ہوگئے ہیں۔

    واقعات کے مطابق پاکستان ماضی قریب میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت بھارتی شہریوں کو پاکستانی علاقے میں آنے پر واپس کرتا رہا ہے جبکہ بسا اوقات پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے میں چلے جانے سے کے واقعات پر درعمل منفی رہا۔

    چند واقعات میں بی ایس ایف پاکستانی شہریوں کو بعض اوقات زیر و لائن سے زبردستی اٹھا کر لے گئی اور پھر ان کو زندہ واپس نہیں کیا گیا۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔