Tag: ورکنگ باؤنڈری

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

     سیالکوٹ:  سرحدپار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال  فائرنگ سےخاتون سمیت دو افراد جاں بحق  اور بارہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھارت نے دو ماہ کے دوران بیس مرتبہ سے زائد ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے امن کی آشا کو سپرد خاک کردیا۔ بھارت کاجنگی جنون کسی طورکم ہونےکانام نہیں لےرہا۔

    بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کرکےسیزفائر کی دھجیاں اڑاکرامن کوسپردخاک کردیا۔سیزفائرکی خلاف ورزی چپراڑ،سچیت گڑھ،چارواسیکٹرمیں کی گئی جہاں فائرنگ کے نتیجےمیں خاتون سمیت دوافرادشہیدجبکہ بارہ شہری زخمی ہوگئے ۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سےجامِ شہادت نوش کرنے والےشہریوں کےورثاء نے شدیداحتجاج کیا ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے اورشہری شدید خوف وہراس میں مبتلا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

    دو ماہ کے دوران بھارت نے تئیس باربلااشتعال فائرنگ کی اور اس دوران تین افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں بار بار پاک فوج نے اسے دھول چٹائی ہے۔

  • کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی : بھارتی فوج نے پاکستانی جوان کے لہو سے امن کی آشا کے دیپ جلائے دہشت گردی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری۔

    لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی فائرنگ اور جارحیت، بھارتی فوج نے ایک اور پاکستان کا لہو سے امن کی آشا کا دیپ جلالیا، کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم شہری شہید،ہوگیا، عسکری ذرایع کے مطابق شہید ہونے والے شہری کا نام کالا خان ہے، عسکری ذرایع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے کالا خان کو لائن آف کنٹرول پر بکریاں چراتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہری کالا خان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    راولہ کوٹ پر لائن آف کنٹرول سے اغوا کیے گئے ایک اور پاکستانی کی میت بھارتی فوج نے پاکستانی حکام اورورثا کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو لائن آف کنٹرول پر درہ شیخان کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کےدرمیان چودہ سال بعد واہگہ بارڈر پرملاقات آج ہوگی، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    سرحدوں پر کشیدگی کے واقعات کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات آج ہورہی ہے، اس سے پہلے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات چودہ سال پہلے انیس سوننانوے میں ہوئی تھی، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اس پیش رفت کو مثبت قرار دے رہی ہے۔

    میجر جنرل عامر ریاض اور لیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ کی واہگہ بارڈ پر ہونے والی باضابطہ بیٹھک میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے واقعات سمیت دیگر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور سرحدی سکیورٹی کے طریق کار میں بہتری کیلئے تجاویز اور اقدامات کا بھی تبادلہ ہوگا، تاکہ تقریباً ایک دھائی قبل شروع ہونے والاسیز فائر کا عمل برقرار رکھا جا سکے اور خلاف ورزی سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے سے دونوں جانب کی شہری آبادیوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

    رواں برس بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی چارسو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ہوئی، جس کے باعث پاک افواج کے جوانوں سمیت ڈیڑھ درجن سے افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ فوجی جوانوں سمیت سو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔