Tag: ورکنگ گروپ

  • اعلیٰ سطحی اجلاس: مدارس میں غیر ملکی طلباء کو داخلے دینے پر پابندی عائد

    اعلیٰ سطحی اجلاس: مدارس میں غیر ملکی طلباء کو داخلے دینے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے مدارس میں غیر ملکی طلباء کا داخلہ روک دیا گیا ہے،مدارس کے بارے میں ڈیٹا بیس صوبوں کو فراہم کیا گیا ہے۔نیشنل پولیس بیورو نادرا کے تعاون سے ڈیٹا بیس تیار کررہا ہے۔ساٹھ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ دہشت گردی 294افراد کی شناخت ہوئی ہے۔

     رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کے بارے میں قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں۔ تین کروڑ دس لاکھ سے زائد موبائل سمز کی تصدیق ہوچکی ہے، کاغذات نہ رکھنے والے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

    نفرت انگیز تقاریر پر اب تک 547مقدمات میں 416 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نفرت انگیز مواد پر41دکانوں کو سیل کیا گیا۔کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے233انتہا پسندوں کی شناخت ہوئی ہے۔

     اس کے علاوہ صوبوں سے مقدمات کی منتقلی کیلئے جامع عمل اپنایا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی فورس میں کے پی کے سے تین ہزار جبکہ سندھ سے 800اہلکار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی فورس میں پنجاب سے پانچ ہزار اور بلوچستان سے ایک ہزار اہلکار ہوں گے۔

    اب تک 57سیکیورٹی گارڈ کو تربیت دی گئی ہے۔انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، صوبوں میں 16344آپریشنز میں2462افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے، سوشل میڈیا کے بارے میں پندہ دن میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔کراچی آپریشن میں35029مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

  • ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس: فوجی عدالتوں کےقیام کا فیصلہ

    ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس: فوجی عدالتوں کےقیام کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا، کرنل لیول کا اہلکار فوجی عدالتوں کا سربراہ ہوگا، ورکنگ گروپ کی سترہ سفارشات میں سے آٹھ سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونے والے قومی ایکشن پلان کمیٹٰی کے اجلاس میں وزیر داخلہ نے ورکنگ گروپ کی سفارشات کا مسودہ اجلاس میں پیش کیا، سفارشات اٹھارہ نکات پر مشتمل تھیں، مدرسہ اصلاحات اور دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے قیام بھی سفارشات کا حصہ تھا، اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی۔

     جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ موجودہ عدالتی نظام نے مجر موں کو سزا دی ہے جنہیں عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے،مروجہ آئین اور قانون کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،فوجی عدالتیں موجودہ عدالتی نظام کو بائی پاس کرینگی۔

    جماعت اسلامی کی مخالفت کے باوجود اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا،اجلاس میں وقفے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے قومی ایکشن پلان کیمٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

  • قومی ایکشن پلان کمیٹی کیلئے صرف ایک دن باقی

    قومی ایکشن پلان کمیٹی کیلئے صرف ایک دن باقی

    اسلام آباد: پشاور سانحہ کے بعد بنائی جانے والی انسداد دہشتگردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کو دی گئی مہلت میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کے مطابق اب دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے جامع لائحہ عمل کیلئے انسداد دہشتگردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کے پاس صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کمیٹی کے بہر کی تہہ سے اچھلتا ہے کیا۔

    کمیٹی کی پہلی بیٹھک میں ورکنگ گروپ بنا، جس نے طویل مشاورت کے بعد سفارشات تیار کیں۔ اب انسداد دہشتگردی قومی ایکشن پلان کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہو رہا ہے۔

    ورکنگ گروپ نے مخصوص حالات اور علاقوں کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام، انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے قیام اور انٹیلی جنس بنیاد پر ملک بھر میں آپریشن کلین اپ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایک اہم تجویز یہ بھی ہے کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کو وفاق المدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تنہا کر دیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ نیکٹا کی مضبوطی اور موثر کردار کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا

    پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا

    اسلام آباد: ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا۔ سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جو تقریبا تیرہ گھنٹے جاری رہا۔ ورکنگ گروپ نے اجلاس میں جو سفارشات تیار کی ہیں انھیں آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ورکنگ گروپ کے اجلاس میں قانون کرایہ داری، گواہوں کے تحفظ، فوری عدالتوں کے قیام، انٹیلی جنس شیئرنگ، قومی یکجہتی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں فوری، قلیل المدتی اور وسط مدتی سفارشات پر مشتمل ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔

    ورکنگ گروپ نے نیکٹا کو مزید مضبوط اور فعال کرنے، انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس میں دہشت گردی میں ملوث مدارس کو وفاق المدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تنہا کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔