Tag: ورک فروم ہوم

  • ہفتے میں2 دن ورک فروم ہوم ، ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    ہفتے میں2 دن ورک فروم ہوم ، ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    لاہور : لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث تمام نجی اداروں کے ملازمین کا ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، نجی اداروں کے ملازمین کو 2دن ہفتے میں گھر سے کام کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد نجی کمپنیوں کے ملازمین 2 روز گھر سے خدمات انجام دیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کمپنیاں، نجی ادارے اور افراد جمعہ اور ہفتہ کوگھر سے کام کریں گے، عدالتی حکم کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اداروں کے ملازمین عدالتی حکم کےمطابق15 جنوری تک گھروں سے کام کریں گے،نوٹیفکیشن

    یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پھیلاو کے پیش نظر پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی تھی ، جس کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں ہفتے کے تین روز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار سکولز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    پی ڈی ایم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سموگ کی وجہ سے سانس کے وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے، اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ ،ہفتہ کے لئے بند رہیں گے، موجودہ نوٹیفکیشن 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا ۔

  • دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم ، ملازمین کے لئے اہم خبر

    دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم ، ملازمین کے لئے اہم خبر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے میں دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم کا عندیہ دے دیا تاہم پنجاب حکومت کے وکیل نے ورک فروم ہوم فوری لاگو نہ کرنے کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کی اسموگ سے متعلق پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کے حوالے سے اجلاس کیا، عدالتی حکم پروزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو اسموگ سے متعلق احکامات دے چکے۔

    احمد اویس کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنرنےخلاف وزری کرنیوالے افراد کو 40 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا، عمران خان پرحملہ ہواجس کے باعث عملدرآمد رپورٹ آج پیش نہیں کرسکا۔

    عدالت نے کہا کہ فیصل آباد یونیورسٹی نے سفارشات دی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سے وہ سفارشات منظور کرائیں۔

    عدالت نے ہفتے میں دفاتر میں 2 دن ورک فروم ہوم کا عندیہ دے دیا اور کہا پرائیویٹ سیکٹر سمیت دیگر اداروں کیلئے آج احکامات جاری کرتے ہیں۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے ورک فروم ہوم فوری لاگو نہ کرنے کی استدعا کردی۔