Tag: وزارئے داخلہ اجلاس

  • بھارتی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد، شہریوں کا احتجاج

    بھارتی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد، شہریوں کا احتجاج

    اسلام آباد : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کے آخری اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، اسلام آباد آمد کے موقع پر ڈی جی سارک اور بھارتی ہائی کمشنر نے اُن کا استقبال کیا۔

    بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کشمیر مظالم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکنے لیے سفارتی سطح پر آواز بلند کرے اور کشمیر میں مظالم بند ہونے تک کسی صورت مذاکرات نہ کیے جائیں‘‘۔

    پڑھیں : سارک کانفرنس کا دوسرا روز‘ سیکرٹری داخلہ سطح کا اجلاس جاری

    قبل ازیں سارک وزرائےداخلہ کا اجلاس آج دوسرے روز اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس میں سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ دہشت گردی،منشیات،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اوررکن ممالک میں ویزےکی چھوٹ سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    سارک کانفرنس کا آخری اجلاس کل منعقد کیا جائے گا جس میں سارک ممالک بھارت،بنگلہ دیش،افغانستان،بھوٹان،نیپال اور سری لنکا کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے، کل ہونے والے اجلاس میں تمام ممالک کے درمیان تعلقات، انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : شفافیت میں پاکستان ’سارک‘ ممالک میں سرفہرست

    آئندہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف او وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی شرکت کریں گے تاہم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان وزرائے خارجہ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

     

  • سارک کانفرنس کا دوسرا روز‘ سیکرٹری داخلہ سطح کا اجلاس جاری

    سارک کانفرنس کا دوسرا روز‘ سیکرٹری داخلہ سطح کا اجلاس جاری

    اسلام آباد : سارک وزرائےداخلہ اجلاس کا آج دوسرے روز اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس میں سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ دہشت گردی،منشیات،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اوررکن ممالک میں ویزےکی چھوٹ سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سارک ممالک کی سہہ روزہ وزرائے داخلہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے،پاکستانی سیکریٹری داخلہ عارف خان کوکانفرنس کاچیئرمین منتخب کرلیاگیا،آج ہونے والے سیشن میں رکن ممالک کے سیکرٹری داخلہ‘ آئندہ روز ہونے والے سارک وزرائے داخلہ کے سیشن کے لیے تجاویز تیار کریں گے.

    آئندہ روز منعقد ہونے والے اس سیشن کی صدارت پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کریں جبکہ وزیراعظم نواز شریف اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔

    سارک وزرائے داخلہ اجلاس میں سارک ممالک کےسیکرٹری داخلہ دہشت گردی سمیت انسانی اسمگلنگ اور دیگر امور پر غورکیاجارہاہے.

    کانفرنس میں پاکستان، بھارت،بنگلہ دیش،افغانستان،بھوٹان،نیپال اور سری لنکا کے ورزائے داخلہ شریک ہیں.

    اس سے قبل گزشتہ روز ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن پاکستان عثمان باجوہ کی زیر صدارت سارک ممالک کےڈی جی امیگریشنز کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سارک ممالک کےشہریوں کیلیےویزےسےاستثنی پرغورکیا گیا۔

    اجلاس میں بزنس کمیونٹی،ثقافتی نمائندوں اورسرکاری حکام کےلیے آسانیاں پیداکرنےاور رکن ممالک کےشہریوں کومزیدقریب لانے کیلئے مختلف تجاویز زیرغورہے۔

    سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیرداخلہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعرات کے روز ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ ایک ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب کشمیر میں 22 سالہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں 50 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ خطےکےممالک میں باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینےکےپلیٹ فارم سارک میں پاک بھارت کشیدگی،خاص طور پرکشمیر سمیت باہمی تنازعات کےحل میں بھارتی ہٹ دھرمی سارک کےموثر ہونےمیں بڑی رکاوٹ قراردی جاتی ہے۔

    سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔