Tag: وزارتِ خارجہ

  • وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام کے بعد ویب سائٹ کا استعمال مزید آسان ہوجائے گا۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے متعلق  بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اپ گریڈیشن کی وجہ سے ویب سائٹ کھلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ کی ویب سائٹ اپ گریڈکرنےکافیصلہ کیا گیا تاکہ اس کے استعمال کو مزید آسان بنایا جائے،  اس پر ماہرین تیزی سے کام کررہے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق نئی ویب سائٹ کاڈیزائن اورمتعلقہ امورمعروف کمپنی کررہی ہے جس کا وزیر خارجہ یا اُن کے اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کمپنی معروف اور اسپیشلائرڈ ڈیجیٹل ڈیزائن ادارہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق ویب سائٹ اپ گریڈکرنےمیں کوئی سرکاری پیسہ شامل نہیں ہے بلکہ وزیر خارجہ اپنی جیب سے تمام اخراجات ادا کررہے ہیں اور وہ اس کی صورت میں وزارت کو تحفہ دینا چاہیے ہیں۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر موجود معلومات حساس نہیں بلکہ عوامی ہے، وزارت ضرورت کےمطابق بہتری کے لیے مزید اقدامات کرتی رہےگی۔

  • سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    اسلام آباد: سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کے لئے تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جائے گی۔

    دفترِخارجہ کے مطابق نلتر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد دفترخارجہ میں کیا جائے گا۔

    تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف، غیرملکی سفارت کار اور دفترِخارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آٹھ مئی کو نلترمیں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر، انڈونیشیا اورملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق جبکہ دوپائلٹس اورایک صوبیدار شہید ہوگئے تھے۔