Tag: وزارتِ خزانہ

  • سعودی عرب کا مستقبل کے لیے بڑا فیصلہ

    سعودی عرب کا مستقبل کے لیے بڑا فیصلہ

    سعودی کابینہ نئے قومی بجٹ 2023 جاری کرنے کے لیے آئندہ چند روز کے دوران ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

    سعودی اقتصادی ویب سائٹ ’مال‘ کے مطابق ہنگامی اجلاس بجٹ کے لیے خاص ہو گا۔

    سعودی کے وزارتِ خزانہ نے بجٹ 2023 کے حوالے سے ابتدائی خاکہ اکتوبر 2022 میں جاری کیا تھا، جس کے مطابق آئندہ سال آمدنی کا تخمینہ 1.12 ٹریلین ریال اور اخراجات کا اندازہ 1114 ارب ریال کا ہے۔

    مالیاتی تخمینے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ 2022 کا بجٹ 90 ارب ریال زیادہ ہوگا البتہ 2023 میں فاضل رقم 9 ارب ریال رہے گی اور پھر 2024 کے بجٹ میں 21 ارب ریال زیادہ ہوں گے۔ اس کے بعد 2025 میں 71 ارب ریال حساب سے زیادہ رہیں گے۔

    رواں سال 2022 سے لے کر 2025 تک 4 برس کے دوران آمدنی بچے گی، اگر تخمینے کے مطابق 4 سالوں کے دوران مبینہ اعدادوشمار کے تحت رقم بچتی رہی تو فاضل مجموعی رقم 2023 کے بجٹ کی آمدنی کا 26 فیصد ہوگی۔

  • معاشی معاملات گھمبیر ہیں، اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے: وزارتِ خزانہ

    معاشی معاملات گھمبیر ہیں، اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے: وزارتِ خزانہ

    اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی معاملات گھمبیر ہیں، جس کی وجہ سے مقرر کیے گئے معاشی اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلا جائزہ کام یابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے، دو طرفہ بات چیت انتہائی خوش گوار انداز میں ہوئی۔

    ترجمان عمر حمید خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحات پورا کرنے کے عزم اور کوششوں کو سراہا، پاکستان بھی معاشی معاملات حل کرنے کے لیے پُر عزم ہے، معاشی معاملات کافی گھمبیر ہیں، اہداف کے حصول میں کمی بیشی ممکن ہے، تاہم اس سے اصلاحاتی پروگرام پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

    وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے فنانس منسٹری، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی بھی تعریف کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی، جائزہ رپورٹ جاری

    گزشتہ روز مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے درست سمت میں گام زن ہونے کا اعتراف کیا، اس کام یابی پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان کا بیرونی اور مالیاتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے، پاکستان میں مہنگائی شرح کم ہونے کا قوی امکان ہے۔

  • نیپرا نے ملک بھرمیں بجلی 4روپے28پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی

    نیپرا نے ملک بھرمیں بجلی 4روپے28پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر میں بجلی چار روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے گردشی قرضے ادا کرنے سے انکار پر چار سو پچاس ارب روپے کا بوجھ گھریلوصارفین پر ڈال دیا گیا۔

    حکومت نے ساڑھے چار سو ارب روپے کے گردشی قرضے عوام سے وصول کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، سب سے پہلے کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی گرائی گئی ہے۔ وزارتِ پانی وبجلی نے وزارتِ خزانہ کے نادر شاہی حکم کے بعد گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا۔

    وزارتِ خزانہ نے گردشی قرضوں کی مد میں جمع ہونے والے ساڑھے چار سو ارب روپے کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے وزارتِ پانی و بجلی کو یہ انوکھی ہدایت کی ہے کہ گردشی قرضوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم عوام سے وصول کی جائے، اس حکم کے بعد کے بعد نیپرا نے گھریلوصارفین کیلئے بجلی 20 تا 80 فیصد تک مہنگی کردی ہے۔

    اس صورتحال میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2 روپے سے 4٫28 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے، 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09 روپے فی یونٹ مہنگی، 301 تا 700 یونٹس کے صارفین کو 3٫67 روپے یونٹ جبکہ 700 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09روپے یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔

  • پاک ایران جوائنٹس اکنامک کمیشن کا اجلاس آج سےشروع

    پاک ایران جوائنٹس اکنامک کمیشن کا اجلاس آج سےشروع

    اسلام آباد: پاک ایران جوائنٹس اکنامک کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، دونوں ممالک کے وفود کی سربراہی وزارء خزانہ کریں گے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈاراہم ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ، ثقافتی ، اور سیاحتی تعلقات میں بہتری کیلئے بات چیت ہوگی ۔

    سب سے زیادہ اہمیت پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کو دی جائے گی، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  • ایکنک اجلاس، 22 ارب روپے کے 8 منصوبوں کی منظوری متوقع

    ایکنک اجلاس، 22 ارب روپے کے 8 منصوبوں کی منظوری متوقع

    اسلام آباد: ایکنک کے آج ہونے والے اجلاس میں بائیس ارب روپےکے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

    وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی میں آٹھ منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، جس میں ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی اصولی منظوری سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گذشتہ ہفتے دی تھی۔