Tag: وزارتیں واپس

  • سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    کراچی :صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ کسی بھی آبپاشی عملداروں کو جرات نہیں ہے کہ وہ بند کوتوڑ سکیں۔ سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور اولڈ توری بند کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کر دئیے، بند کا کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی صلاح کار نے ٹوری بند کے حوالے سے جوڈیشل رپورٹ نہیں پڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوری بند ٹوٹنے کے انکشاف کررہا ہے ۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پچاس ارب روپے کی کرپشن کی بات کی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس سے آسانی سے پانی گزر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نے کہا کہ شینک بندمضبوط ہے جس پر پاک آرمی کے جوان کام کر رہے ہیں ۔

  • سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    کراچی : حکومت سندھ نے وزراء کی اکھاڑپچھاڑ کردی۔ نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ بیورو کریسی میں بھی ردو بدل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھے میں بیوروکریسی کےساتھ ساتھ وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ بھی ہو گئی، سینیئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے تعلیم کا عہدہ واپس لے لیا گیا اب یہ عہدہ سندھ کے تجربہ کار وزیر میر ہزار خان بجارانی سنبھالیں گے۔

    شرجیل میمن کے ہاتھ سے اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا اور اب یہ  قلمدان نثار کھوڑو کو دیا گیا ہے جس کے ساتھ ان کو آبپاشی کا محکمہ بھی سنبھالنا ہوگا ۔

    شرجیل میمن محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ بھال اور تعمیرات کا شعبہ سنبھالیں گے، مکیش کمار چاؤلہ کو عوامی صحت اور دیہی ترقی کا قلمدان ملا ہے۔

    سندھ کابینہ کو ایک نیا چہرہ ملا ہے، ناصرشاہ کو محکمہ بلدیات عطا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔

    شیعب احمد صدیقی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی کااضافی چارج لے کرمحمدوسیم کو ملے گا  اور جبکہ اعجازمیمن کوورکس اینڈسروسزکاسیکریٹری مقررکیاجارہاہے۔

    سیدممتازشاہ کوچیئرمین اینٹی کرپشن لگایا دیا گیا ہے ،۔نئے عہدیداروں کی حلف برداری گورنرہاؤس میں ہونےکاامکان ہے۔