Tag: وزارت اقتصادی امور

  • رواں مالی سال پاکستان کو کتنا ارب ڈالر کا  قرضہ اورامداد ملی؟

    رواں مالی سال پاکستان کو کتنا ارب ڈالر کا قرضہ اورامداد ملی؟

    اسلام آباد : رواں مالی سال پاکستان کو ملنے والے قرضے اورامداد کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں بتایا گیا ہے، کس ملک سے کتنے ڈالر موصول ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 6.8 ارب ڈالر کے قرضے اورامداد حاصل ہوئی، جولائی تا مارچ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

    رپورٹ کا کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک نے 30 کروڑ ڈالر ، عالمی بینک نے 1.3 ارب ڈالر چین نے 67 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 60 کروڑ ڈالر نے فراہم کیے، سعودی عرب سے 3 ادھار تیل کی مد میں 36 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

    وزارت اقتصادی امور نے کہا کہ جولائی تا مارچ امریکا سے 36ملین ڈالر ، فرانس سے 39.8 ملین ڈالر، جاپان سے 27ملین اور کوریا سے 24 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

    ماہانہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں 78 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور ٹائم ڈیپازٹ میں 2 ارب ڈالر جمع ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہونے کا تخمینہ ہے۔

  • رواں مالی سال کے 4 ماہ میں کتنا غیر ملکی قرضہ لیا گیا؟

    رواں مالی سال کے 4 ماہ میں کتنا غیر ملکی قرضہ لیا گیا؟

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر 2023 تک غیر ملکی قرضہ لینے کی تفصیلات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے بیرونی ملک سے لی جانے والی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں بیرونی فنانسنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ جولائی سے اکتوبر میں 3 ارب 81 کروڑ  ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا اسی ماہ  میں گزشتہ سال 2022 میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں 31 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا جبکہ اکتوبر 2022 میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا تھا۔

    بیرونی قرضوں کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ لیا گیا، اور 4 ماہ میں 40 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار پر لیا گیا۔

     رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ 17 ارب 62 کروڑ ڈالرز ہے۔

  • پاکستان نے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

    پاکستان نے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے کا تخمینہ تھا، پاکستان نے 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، جب کہ مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا، اور بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے لیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض لیےگئے، 11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ قرضے لیے گئے۔

    بانڈز کے اجرا سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا، اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مد میں حاصل کیے گئے۔

  • وزارت اقتصادی امور  کی چین، قازقستان اور روس سے قرض لینے کی خبروں کی تردید

    وزارت اقتصادی امور کی چین، قازقستان اور روس سے قرض لینے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد : وزارت اقتصادی امور نے چین، قازقستان اور روس سےقرض لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا وزارت 5 ارب ڈالر کےلیےکوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق قرضوں کے حصول کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا وزارت 5 ارب ڈالر کےلیےکوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی اور  نہ ہی چین،قازقستان اور روس سے قرض کے لیے گفتگو ہورہی ہے۔

    یاد رہے اس قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، چین سے 3 ارب، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ملے گا، جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے ہوگا جبکہ قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

  • وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا

    وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا، اس طرح وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اقتصادی امور کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے، اقتصادی امور کے الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔

    دوسری طرف وزارت خزانہ کو ریونیو ڈویژن تک محدود کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم نے خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلم دان دیا تھا، خسرو بختیار اب وفاقی وزیر اقتصادی امور ہوں گے۔

    حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا تھا، ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انھیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا۔