Tag: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

  • بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز  کے لیے اچھی خبر آگئی

    بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے لئے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کردیا ہے ، امید ہے دو ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کیا ہے ، پے پال کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان آنےپرآمادہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    عمرسیف کا کہنا تھا کہ امید ہے 2 ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا، ماضی میں پے پال کو کبھی صحیح کیس بنا کر نہیں دیا گیا، تھرڈ پارٹی کے ذریعے پے پال کو آنے کی آفر کی ہے۔

    پے پال کی آمد سے فری لانسرز کیلئے دوسرے ممالک سے رقوم کی منتقلی آسان ہوجائے گی، وزارت آئی ٹی اور سٹرائپ کے درمیان بھی بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے سٹرائپ بھی جلد پاکستان سے سروسز کا آغاز کر دے گی۔

  • پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسلام آباد : دنیا بھر کے آئی ٹی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کو چیمپیئن شمار کرلیا گیا، پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی آئی ٹی منصوبے کو ٹاپ فائیو میں شامل کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی منصوبوں میں پاکستانی آئی ٹی پراجیکٹ کو چیمپیئن شمار کرلیا گیا، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے تحت نیشنل انکو بیشن سینٹر ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یو کو گزشتہ 10 سال سے آئی ٹی کے منصوبے بھیجے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی آئی ٹی منصوبے کو ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی اجلاس میں دنیا بھر سے آئی ٹی کے 1270منصوبوں کوشامل کیا گیا، آئی ٹی منصوبوں کا تعلق عوامی مفاد اور سازگار ماحول کی فراہمی سے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یوکیجانب سے360 منصوبوں کوشارٹ لسٹ کیاگیا، 13لاکھ آئی ٹی ماہرین کی ووٹنگ کے بعد5 منصوبوں کو چیمپئن قراردیا گیا، چیمپئن قراردیے گئے منصوبوں میں ایک نیشنل انکوبیشن سینٹرز کا ہے۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی مثبت راہ پر گامزن ہے۔

  • سائبر حملے کے خطرے کے پیش نظر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم ہدایت

    سائبر حملے کے خطرے کے پیش نظر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم ہدایت

    اسلام آباد: سائبر حملے کے باعث قیمتی معلومات لیک ہونے کے خطرے کے پیش نظر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اہم اقدام اٹھا لیا، اس سلسلے میں تمام وفاقی سیکریٹریز کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی نے تمام وفاقی سیکریٹریز کو مراسلہ لکھا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وزارتوں اور ذیلی اداروں کی ویب سائٹس این ٹی سی کے ڈیٹا سینٹر پر منتقل کی جائیں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ سائبر سیکیورٹی کے پیش نظر وزارتوں اور ذیلی اداروں کی ویب سائٹس جو پرائیوٹ ڈومین پر ہیں ان کو نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے ڈیٹا سینٹر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق سائبر حملے کی صورت میں پرائیوٹ ڈومین پر موجود ویب سائٹس حملے کا آسان شکار ہوسکتی ہیں، ویب سائٹ ہیک ہونے سے قیمتی اور حساس معلومات لیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    مراسلے میں تمام سرکاری ای میلز کو gov.pk پر لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی ہدایت کی ہے کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) جلد سے جلد ای آفس پر کام مکمل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اس عمل سے کام میں آسانی، شفافیت اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔