Tag: وزارت خزانہ حکام

  • پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

    پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچا ، جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدےسے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے

    انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت پرگامزن ہے۔

    آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کئےگئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

    نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہوا گیا جبکہ پاکستان میں غریب لوگوں کا احساس ہے، جس کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نیتہن پورٹر وفد کی سربراہی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لینا چاہتا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان طویل قرض پروگرام لینا چاہتاہے جس کا دورانیہ 3 سے 4 سال ہوسکتا ہے اور نئے قرض پروگرام لینے کیلئے پاکستان کو سخت ترین شرائط کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام میں بجلی سہ ماہی بنیادوں پرمہنگی کرنا پڑسکتی ہے اور گیس کے ریٹ ششماہی بنیادوں پر بڑھانے پڑ سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ آئی ایم ایف نئے بجٹ میں ریلیف مزید کم کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

  • پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار

    پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار

    اسلام آباد : وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا، 30 جون تک زرمبادلہ ذخائر2ماہ کی درآمدات کےمساوی لانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار ہے۔

    حکام نے کہا کہ اس سال معاشی شرح نمو2فیصد ، مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طےہوا،پاکستان نےآئی ایم ایف کووزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ دوست ممالک اورعالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے ، جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالر ملنے کے بعد آئی ایم ایف قرض پروگرام ختم ہوجائے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ضرورت ہوئی توپاکستان کونئےقرض کیلئےاگلے مالی سال نئی درخواست دینا ہوگی۔