Tag: وزارت دفاع

  • فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کیخلاف فیصلہ، سندھ کے بعد وزارت دفاع اور بلوچستان نے بھی چیلنج کردیا

    فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کیخلاف فیصلہ، سندھ کے بعد وزارت دفاع اور بلوچستان نے بھی چیلنج کردیا

    اسلام آباد : وزارت دفاع اور بلوچستان حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، سندھ کے بعد وزارت دفاع اور بلوچستان حکومت نے بھی فیصلہ چیلنج کردیا۔

    وزارت دفاع نے ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور اپیلوں پر حتمی فیصلےتک ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔

    درخواست میں آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ دفعات کالعدم قرار دینےسےملک کا نقصان ہوگا، سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیاوہ ناقابل سماعت تھیں۔

    دوسری جانب بلوچستان حکومت نے آرمی ایکٹ ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے اور اپیلوں پرفیصلےتک 5 رکنی بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی بھی استدعا کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ناقابل سماعت درخواستوں پر حکم جاری کیا۔

    خیال رہے نگراں سندھ حکومت اورشہدافاؤنڈیشن بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے کوچیلنج کرچکے ہیں جبکہ سینیٹ میں فوجی عدالتوں سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف قرارداد منظورہوچکی ہے۔

    سینیٹ کی قرارداد میں سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی مطالبہ کیا گیا ، جبکہ لواحقین شہدا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلےپرنظرثانی کرےتاکہ غداروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے، ہم نےملک کےدفاع اورسلامتی کے لئےقربانیاں دی ہیں۔

  • وزارت دفاع نے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی استدعا کردی

    وزارت دفاع نے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی استدعا کردی

    اسلام آباد: وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے چار اپریل کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ آج انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام نے سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کو سیکیورٹی پر چیف جسٹس کے چیمبر میں بریفنگ دی تھی۔

    بریفنگ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پی انتخابات کیس، انٹیلیجنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آمد

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے چیمبر میں انٹیلیجنس حکام اور ججز کے درمیان ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اس ملاقات میں سیکریٹری دفاع بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے چار اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو "غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

  • وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے

    وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے

    سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے، آصف زرداری اور مولانافضل الرحمان کوتازہ صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے۔

    آصف زرداری مولانافضل الرحمان کوتازہ صورتحال سے آگاہ کردیاگیا ، وزیراعظم کی جانب سے شام کو اہم تعیناتی پر اتحادی پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور یہ جمعرات کی صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

  • روس کا اپنی ویکسین کے خلاف غلط خبریں پھیلانے والوں کو انتباہ

    روس کا اپنی ویکسین کے خلاف غلط خبریں پھیلانے والوں کو انتباہ

    ماسکو: روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روسی کرونا وائرس ویکسین کے خلاف مہم جاری ہے جس کا مقصد روسی ویکسین کو بدنام کرنا ہے، ایسی جعلی خبریں روس کو انسانیت کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیرون ملک روسی کرونا وائرس ویکسین کے خلاف معلوماتی مہم جاری ہے جس کا مقصد روسی ویکسین کو بدنام کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ دنیا کی کچھ طاقتیں روسی ویکسین کو بدنام کرنے کے لیے کتنے وسائل کا استعمال کر رہی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق روسی ویکسین سے متعلق من گھڑت اور گمراہ کن خبروں سے روسی ویکسینیشن مہم کو دنیا میں نقصان پہنچانے کی مسلسل کو کوششیں کی جارہی ہیں۔

    کوناشینکوف نے زور دے کر کہا کہ روسی ویکسین انتہائی مؤثر ہے اور اس کے بارے میں جعلی خبریں روس کو انسانیت کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

  • اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔

    نمائندہ وزارت دفاع نے بتایا کہ اسد درانی کے خلاف 2 اور انکوائریز شروع کی ہیں، 2 ہفتےمیں اسد درانی سےجواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 ہفتےمیں انکوائری شروع کر کے ان کو نوٹس بھی کرلیں، اسد درانی کو بار بارعدالت کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹا دی۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وزارت داخلہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی سفارش پر یہ اہم ترین اقدام عمل میں‌ آیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں۔ انہوں نے سابق را چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر کتاب ’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ لکھی ہے۔ اس کتاب پر پاکستان کے سیاسی وعسکری حلقوں‌ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے انہیں بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

    اس دوران سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے وزیر دفاع کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو مضبوط بنایا جائے گا، دفاع کے لیے تمام وسائل اور ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پرویز خٹک وزیر دفاع مقرر کیے جانے سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

  • اسرائیلی جارحیت، غزہ کے لیے ایندھن کی سپلائی بند کردی

    اسرائیلی جارحیت، غزہ کے لیے ایندھن کی سپلائی بند کردی

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے غزہ پٹی کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی بھی بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں ایک جانب اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کر رکھی ہے تو دوسری جانب اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی بھی بند کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیس کی بندش کے باعث غزہ میں توانائی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، جبکہ پہلے ہی علاقے کی صورت حال کشیدہ ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے ہرزہ سرائی کی گئ ہے کہ غزہ پٹی سے اسرائیل میں آتش گیر مادے والی پتنگوں کے حملے کیے جاتے ہیں جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


    اسرائیلی مظالم کے خلاف اشعار کہنے پر فلسطینی شاعرہ کو سزا


    اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ پابندی دہشت گردی ترک نہ کرنے کے باعث لگائی جا رہی ہے، جبکہ اس قسم کے اقدامات کا اسرائیل بھرپور جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ اس اسرائیلی پابندی کے نتیجے میں غزہ میں توانائی کا بحران شدید ہو جائے گا، جہاں اسپتالوں میں بھی پہلے سے ہی توانائی کی شدید قلت ہے۔

    یادر ہے کہ دو روز قبل صیہونی عدالت نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں فلسطینی شاعرہ کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، اسرائیلی عدالت نے شاعرہ پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کے الزام سمیت دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا بھی الزام عائد کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلح افواج کے جوانوں کیلئے نئے تمغہ کی سفارش

    مسلح افواج کے جوانوں کیلئے نئے تمغہ کی سفارش

    اسلام آباد : وزارت دفاع نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کیلئے تمغہ عزم کا اعلان کیا ہے، تغمہ عزم حاصل کرنے والوں کے نام کا اعلان 23مارچ کو کیا جائے گا۔

    تفصلات کے مطابق وزارتِ دفاع نے قومی اعزازات میں تمغہ عزم کے آغاز کی سفارش کی ہے تاکہ ملک میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جو جدوجہد جاری ہے، اُس میں عزم و استقامت کا مظاہرہ کرنے والے اور قربانیاں دینے والے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جاسکے۔

    وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان میں دیرپا سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لئے پرتشدد شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا تمغہ عزم سے فورسز کا عزم بلند ہوگا، اقدام سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تمغہ عزم تینوں مسلح افواج‘ آرمڈ فورسز‘ جانباز‘ مجاہد‘ نیشنل گارڈز‘میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پولیس کے اُن ارکان کو دیا جائے گا جو کہ 11 ستمبر 2001 سے اس سلسلے میں فعال بنے ہوں، توقع ہے کہ اس تمغہ کا اعلان 23 مارچ 2018 کو کیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیردفاع خرم دستگیر کی کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافے کے امکانات پر اتفاق کیا گیا اور تکنیکی اورفوجی تعاون کےبارے میں مفاہمت کی یادداشت کے آئیڈیا کی بھی حمایت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرغزستان سےتعلقات قدر کی نگا سے دیکھتا ہے، کرغزستان سےاپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کرغزستان کوآئیڈیاز 2018میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کی دفاعی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔