Tag: وزارت دفاع

  • لاپتہ افراد کیس:وزارت دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    لاپتہ افراد کیس:وزارت دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزارت دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، عدالت نےکہا ہے کہ سات ماہ سے ایک ہی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

    مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو لاپتہ افراد سے متعلق وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس پرجسٹس جواد نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے ایک ہی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

    وزیراعظم اور اور وزیراعلی خیبر پختو نخوا سے جواب طلب کیا جائے گا، جسٹس جواد نے کہا کہ  عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا، حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے، پینتیس میں سے اب تک صرف سات افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

    عدالت کے طلب کرنے پر اٹارنی جنرل سلمان اکرم بٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

  • لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس کا ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان

    لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس کا ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان

    لیبیاکے جنوبی علاقے میں ائیر بیس پر حملے کے بعدجنرل نیشنل کانگریس نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں باغیوں کی جانب سے حملے کے بعد آرمی ائیر بیس پر قبضہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس نے ہفتہ کے روز ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فضائیہ کی جانب سے حملے کے بعد جنوبی علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائی بھی کی گئی ہے یاد رہے کہ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک مرتبہ پھر باغیوں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔جنوبی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہیں۔

  • اسلام آباد:لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج ہورہی ہے

    اسلام آباد:لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج ہورہی ہے

    سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔

    گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کی بازیابی کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ملتوی کی تھی جبکہ وزارت دفاع اور حکومت پنجاب سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    عدالت نے وزارت دفاع کی جانب سے 11 میں سے 4 ذمہ داروں کے جمع کرائے گئے بیانات حلفی کو خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے باقی ذمہ داروں کے بیان حلفی بھی داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔
       

  • الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ

    الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت دفاع سے تحریری طور پر تاریخ لینے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں فروری میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں کیونکہ وفاقی حکومت کنٹونمنٹ کے علاقوں میں انتخابات کے لئے تیار نہیں۔

    جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ یہ کہانی پرانی ہے نئے کہانی سنائیں، جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ لے، جس کے بعد کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔