Tag: وزارت ریلوے

  • وزیر ریلوے کا نعرہ آرام حرام، محکمے کے اعلیٰ افسر نے دو سال کی چھٹیاں مانگ لیں

    وزیر ریلوے کا نعرہ آرام حرام، محکمے کے اعلیٰ افسر نے دو سال کی چھٹیاں مانگ لیں

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے محکمے میں ہنگامی اعلانات کے بعد محکمے کے ایک اعلیٰ افسر چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے دو سال کی رخصت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے نعرے ’آرام حرام‘ کے بعد محکمے کے کچھ بڑے افسران گھبرا گئے ہیں، آرام طلبی یا کام کے پریشر کے باعث اعلیٰ افسر حنیف گل نے طویل چھٹیاں مانگ لیں۔

    چیف کمرشل مینجر حنیف گل نے دو سال کی چھٹیوں کی درخواست وزارتِ ریلوے کو ارسال کر دی ہے، خیال رہے کہ ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے ادارے کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر رکھا ہے۔

    اپنی درخواست میں ریلوے کے اعلیٰ افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر ریلوے کا رویہ غیر پیشہ ورانہ اور غیر مہذب ہے لہٰذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔

    محکمے کے اجلاس میں شیخ رشید نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سامنے کسی وزیر کی تعریفیں نہ کی جائیں، اب ریلوے میں صرف کام ہوگا۔


    120 دن کا ٹارگٹ ہے‘ ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کریں گے‘ شیخ رشید


    واضح رہے کہ شیخ رشید نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 120 دنوں میں ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کیا جائے گا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتے کو چھٹی نہیں ہے، پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے، ریلوے کے ملازمین ایک گھنٹہ مزید کام کریں گے اور شام 5 کے بجائے 6 بجے تک کام کریں گے۔

  • پاکستان سے نوجوان داعش میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، وزارتِ داخلہ

    پاکستان سے نوجوان داعش میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، وزارتِ داخلہ

    اسلام آباد : وازرتِ داخلہ نے کہا ہے کہ جولائی 2015 میں داعش کودہشت گرد تنظیم کے طورپرواضح کیا گیا اور اس تاثر میں کوئی حقیقت نہیں کہ پاکستان سے نوجوان داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

    یہ بات سینیٹ کےاجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتائی گئی، آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سوال و جواب کے سیشن میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ ریلوے کی جانب سے اراکین سینیٹ کے سوالوں کے تحریری جوابات فراہم کیے گئے۔

    تحریری جواب کے متن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 94 مدارس کی فہرست ملی ہے جن کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سندھ حکومت نے نام نہاد مشکوک مدارس کے ثبوت نہیں دیئے اگر ثبوت یا شہادت ملتے تو وفاقی حکومت ان مدارس کے خلاف ضرور کارروائی کرتی۔

    وزارتِ داخلہ نے اراکین سینیٹ کو بتایا کہ  2007 سے 2017 تک 2لاکھ  44ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے جب کہ اسی دوران  ممنوعہ بورکے 79412 لائسنس جاری کیے گئے جب کہ غیرممنوعہ 1 لاکھ 65 ہزار 327 لائسنس جاری ہوئے۔

    بعد ازاں وزارتِ ریلوے کی جانب سے تحریری جواب دیا گیا کہ سرکاری اداروں اوربا اثرافراد نے 4196 ایکڑ اراضی پرقبضہ کیا جس کے خلاف آپریشن کرکے 3 ہزار 573 ایکڑ اراضی واگزارکرچکے اور ناجائزقبضوں کے خلاف 1660 مقدمات درج کیے گئے اور1767 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے  35 ملزمان بری اور 61 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔

  • تین سال کے دوران ریلوے حادثات میں 118 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

    تین سال کے دوران ریلوے حادثات میں 118 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

    اسلام آباد:وزارت ریلوے نے ریلوے حادثات کے حوالے سے مکمل تفصیل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردی ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے حادثات کے حوالے سے مکمل تفصیل پیش کی گئی، وزارت ریلوے نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2013 سے دسمبر2016 تک ریلوے کے 338 حادثات ہوئے تھے.

    2013سے 2016 تک ریلوے کے 149 بڑے جبکہ 189 چھوٹے حادثات ہوئے تھے, جس کے پیش نظر 118 افراد جاں بحق، جبکہ 467 زخمی ہوئے ہیں.

    وزارت ریلوے کا اعتراف کیا کہ 1875 ریلوے پھاٹکوں پرعملہ تعینات نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2013 کے سروے کے مطابق 550 پھاٹک غیر محفوظ ہیں،مارچ سے مئی کے دوران پھاٹکوں سے متعلق نیا سروے کرانے کا ارادہ ہے۔

    مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    مزید پڑھیں:ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق

    یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات کی خبریں بھی تیزی سے میڈیا کا حصہ بنتی رہی ہیں.

    مزید پڑھیں:گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    دوسری جانب رواں سال ماہ جنوری میں ہی صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

  • ریلوے کا 15 نومبر سے 14 دسمبر تک کرایوں میں کمی کا اعلان

    ریلوے کا 15 نومبر سے 14 دسمبر تک کرایوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے پندرہ نومبر سے چودہ دسمبر تک بارہ ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی گئی گئی۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاہور راولپنڈی کے مابین چلنے والی ریل کاروں کے کرائے میں دی جانے والی سبسڈی میں پچیس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ٹرین کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے سے کم وقت میں بُکنگ کروانے پر پانچ فیصد سرچارج وصول کیا جائے گا اور یہ فیصلے پندرہ نومبرسے نافذالعمل ہوں گے۔

    جن ٹرینوں کے کرایو ں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے اُن میں بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، سرگودھاایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں ۔

    جبکہ مہر ایکسپریس ، چناب ایکسپریس ، لالہ موسیٰ ایکسپریس، ساندل ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریساوربدین ایکسپریسکے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

  • محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان

    محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان

    لاہور: محکمہ ریلوے کراچی نےاس عید پربھی چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا، لیکن کینٹ اسٹیشن پرخراب صورتحال نے مسافروں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑارہنے پرمجبورکردیا۔

     لمبی لمبی قطاروں میں لگے یہ لوگ عید مناناچاہتےہیں اپنوں کےساتھ محکمہ ریلوے نےہرسال کی طرح اس سال بھی کیاعیدپرخصوصی ٹرینیں چلانےکا اہتمام اس بارایک، دونہیں مسافروں کےلیےکراچی سےچلائی جارہی ہیں۔

     چھ خصوصی ٹرینیں مگر کراچی کینٹ اسٹیشن بکنگ آفس پرسسٹم خرابی نےشہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، ریزروزیشن کے لیے آئے مسافرشدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

     مسافرگھنٹوں لائنوں میں لگےرہنےکے بعدبھی بغیر بلنگ کےلوٹ رہے ہیں، کراچی سےپہلی عیدٹرین گیارہ جولائی کوصبح گیارہ بجے لاہور روانہ ہوگی، خصوصی ٹرینوں کاسلسلہ سولہ جولائی تک جاری رہےگا۔