Tag: وزارت سائنس

  • بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزارت سائنس نے رائٹ سائزنگ کے تحت تین ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کون کون سے ادارے شامل ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق خواجہ شیراز محمود کی زیر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، وزارت سائنس نے رائٹ سائزنگ کے تحت تین ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کونسل فار سائنس وٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل فار رینیوبل انرجی شامل پیں،. سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان کونسل فار ہاؤسنگ کوبھی ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی تعیناتی کیلئے اشتہار دوبارہ دیا گیا۔

    وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نامزد ہونیوالے لاہوریونیورسٹی میں تقرری کی وجہ سے جوائن نہ کرسکے، کامسیٹس یونیورسٹی کےسربراہ کی پوسٹ گزشتہ دو سال سے خالی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ایس کیوسی اے کے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی، پاکستان سائنس فاونڈیشن کےچیئرمین کی تقرری کیلئے سمری ارسال کردی گئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس کے ڈی جی تقرری کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا، دو اداروں کےسربراہان کی تقرری کیلئے رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

    کمیٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی اداروں کے سربراہان کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اداروں کے سربراہان کی عدم تقرری پر احتجاج کرتی ہے۔

  • ہماری وزارت اطلاعات میں عالمی میڈیا کو جواب دینے کی صلاحیت کم ہے: فواد چوہدری

    ہماری وزارت اطلاعات میں عالمی میڈیا کو جواب دینے کی صلاحیت کم ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری وزارتِ اطلاعات میں عالمی میڈیا کو جواب دینے کی صلاحیت کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کو جواب دینے کی صلاحیت ہماری وزارت اطلاعات میں کم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کو سمجھانے کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوششوں کا سنگین فقدان رہا، انھوں نے اس کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں کی بیڈ گورننس اب ہر ادارے میں نمایاں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پر پاکستان کے بیانیے کو نظر انداز کرنے پر ہم عالمی میڈیا کو الزام نہیں دے سکتے۔

    قبل ازیں خیبر پختون خوا میں آج عید پر فواد چوہدری نے اپنے شدید رد عمل میں کہا کہ مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، حکومتیں مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں، تاہم کے پی حکومت کے عید منانے کے فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی۔

    وزیر سائنس کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے تاثر گیا جیسے جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے، پس ماندہ سوچ کو مستر د کرنا چاہیے، امید ہے قوم کا باشعور طبقہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گا، معاشرے نئی سوچ کی قیادت میں آگے بڑھتے ہیں، پاکستان میں بھی آخری فتح علم اور عقل کی ہونی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چاند کا مسئلہ بھی حل ہو ہی جائے گا، لاؤڈ اسپیکر کو حلال کرتے کرتے کئی سال لگ گئے، پرنٹنگ پریس، ریلوے کا سفر برسوں تک حرام قرار دیا گیا تھا، دراصل جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

  • لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے: فواد چوہدری

    لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے: فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کی زمینوں کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ صرف لاہور میں اربوں روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ کیا جا چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزارت سائنس کی زمین کو واگزار کرایا جائے گا، سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں ایک شان دار سائنس میوزیم بنایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    خیال رہے کہ ان دنوں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری چاند دیکھنے کے سلسلے میں بیانات دے کر خبروں میں نمایاں ہیں، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ان کا تنازع چل رہا ہے۔

    انھوں نے چند دن قبل کہا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک مؤقف ہے جو سامنے رکھ دیا ہے، رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کرا سکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم آفس کو قمری کیلنڈر بھیج دیا ہے، حکومت ایکشن نہ لے اور گائیڈ نہ کرے تو قوم تقسیم ہوجائے گی، معاشرے میں تقسیم پر حکومت لوگوں کو اکٹھا نہ کرسکے تو یہ نقصان ہوگا۔