Tag: وزارت عظمیٰ

  • سینئر سیاستدان کی وزارت عظمیٰ سے متعلق بڑی پیشگوئی

    سینئر سیاستدان کی وزارت عظمیٰ سے متعلق بڑی پیشگوئی

    کراچی: سینئر سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزارت عظمیٰ پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی پیش گوئی کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی۔

    منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود کو مصیبت میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، آگے چل کر بانی پی ٹی آئی پریشان ہوگا اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کریگا جبکہ آنے والے دنوں میں لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

    سینئر سیاستدان نے کہا کہ جی ڈی اے کی تحریک ختم ہوجائے گی یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، عوامی مفاد میں جو کام ہوگا اس پر ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

  • نواز شریف نے  وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا

    نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا۔

    ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا ہے ، نوازشریف نےعوام اور سیاسی تعاون کرنے والی تمام جماعتوں کاشکریہ ادا کیا، ان کاپختہ یقین ہےفیصلوں سےمعاشی خطرات،مہنگائی سےنجات ملےگی۔

    یاد رہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بھائی نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول کرنے کی درخواست کی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پارٹی کی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی کے لیے ہم تمام اختلافات کو بھلا کر اکٹھے ہوں، اختلافی مسائل کو دفن کریں، انا کا مسئلہ ختم کریں، پاکستان کے مفاد میں ذاتی مفاد کو ختم کریں اور ساتھ چلیں۔

  • وزیراعظم کے بعد 7 آئینی عہدے ن لیگ اوراتحادیوں کے نشانے پر

    وزیراعظم کے بعد 7 آئینی عہدے ن لیگ اوراتحادیوں کے نشانے پر

    اسلام آباد : اپوزیشن نے وزیراعظم کے بعد صدر مملکت ، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3گورنرز کی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بعد 7آئینی عہدے ن لیگ اور اتحادیوں کے نشانے پر آگئے ، جس میں صدر مملکت ، چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور 3گورنرز کے عہدے شامل ہیں۔

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد 7آئینی عہدوں پر مرحلہ وارتبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

    اپوزیشن نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کی پر مشاورت شروع کردی جبکہ ن لیگ اور اتحادی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بی اے پی کو ٹاسک دینے پر غور کررہی ہے۔

    بی اے پی کو چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دینے پر آمادہ کیا جائے گا ، جس پر بی اے پی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یا پھر کابینہ میں مزیدحصہ دیا جائے گا۔

    نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے سید یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہیں، اس سلسلے میں شہباز شریف رابطے اورملاقاتیں حلف برداری کے بعد شروع کریں گے۔

  • شاہ محمود اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، بابر اعوان کے اعتراضات مسترد

    شاہ محمود اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، بابر اعوان کے اعتراضات مسترد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، شہباز شریف پر بابر اعوان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔

    ن لیگ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور کہا شہباز شریف کرپشن مقدمات میں نامزد ہیں، اس لیے وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

    تاہم تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے، اسپیکر چیمبر میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھانے کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی، تلخ کلامی لیگی رہنما احسن اقبال کی بابر اعوان اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہوئی۔

    شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے اعتراضات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کرپشن مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں، ان کی نامزدگی پر اعتراض 100 فی صد درست اور قانونی ہے۔

  • وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور عامر ڈوگر نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، تاہم شاہ محمود نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود قریشی کے تحویز کنندہ عامر ڈوگر اور تائید کنندہ ملائیکہ بخاری ہیں۔

    قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،گورنر پنجاب، خیبر پختون خوا، اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے لیے امیدوار کون ہوگا، یہ فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

    متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری طرف نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    روم:اٹلی کے وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جوزیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ جلد ہی صدر سیرجیوماتاریلا کو اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ۔

    کونٹے کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔

    صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔

    نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں۔

  • وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، 17 اگست کو وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، کاغذات نامزدگی میں شیخ رشید عمران خان کے تجویز کنندہ جبکہ فخر امام تائید کنندہ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان 17 اگست کووزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، عمران خان کے کاغذات نامزدگی ہم نے سب سے پہلے جمع کرائے۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو قومی اسمبلی اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 17 اگست کو وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا غیرحتمی شیڈول تیار، عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں‌ گے


    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 اگست کو منتخب وزیراعظم عہدے کا حلف لیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی ہیں، جس نے آزادی امیدوار اور اتحادی جماعتوں‌ کے ساتھ حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کئے۔

  • عمران خان  18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

    عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جشن آزادی کے بعد 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے جبکہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح دس بجے طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بائیس سال کی جدوجہد کے بعد کپتان منزل کے قریب پہنچ گئے، عمران خان جشن آزادی کے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت عمران خان سے وزارت عظمیٰ کاحلف لیں گے۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یقین ہے پہلےمرحلےمیں ہی وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، سادہ اکثریت کے لیے ایک سو باہتر ارکان کی حمایت چاہیے، پی ٹی آئی کے پاس تو ایک سو اکیاسی ووٹ ہیں۔

    اس سے قبل نگراں حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو بلانے کی سمری صدر کو ارسال کردی، جس پر صدر ممنون حسین نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پیر کو نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوں گے۔

    خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کیا گیا ہے  جبکہ پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی تیرہ کوہی بلانےکاامکان ہے۔

    صدر مملکت کا غیر ملکی دورہ ملتوی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے غیر ملکی دورہ ملتوی کردیا، فیصلہ نگران وزیرقانون علی ظفر سے ملاقات میں ہوا، صدرممنون حسین نے نجی دورےپر اسکاٹ لینڈجانا تھا۔

    واضح رہے کہ وزارت عظمی کے لئے 172 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پہلے مرحلے میں مطلوبہ اکثیرت حاصل نہ ہونے پر قائد ایوان کا دوبارہ الیکشن ہوگا، ایوان میں موجود اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرنے پرقائد ایوان منتخب ہو جائے گا۔