Tag: وزارت قومی صحت

  • پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی واپسی کا فیصلہ نیا قانون تشکیل دینے کے لیے کیا: ترجمان

    پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی واپسی کا فیصلہ نیا قانون تشکیل دینے کے لیے کیا: ترجمان

    اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) آرڈیننس کی واپسی کا فیصلہ نیا قانون تشکیل دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور قرارداد منظور ہونے کے بعد حکومت نے پی ایم ڈی سی سے متعلق بل واپس لیا، جس کے بعد وزارت قومی کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت جاری کی گئی ہے۔

    ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ یہ آرڈیننس اس لیے واپس لیا جا رہا ہے تاکہ نیا قانون تشکیل دیا جا سکے، ماضی میں غلط پالیسیوں سے طبی تعلیم اور شعبہ طب کے معیار میں کمی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں سے عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ سینیٹ میں حکومت کے پیش کردہ آرڈیننس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا، قائمہ کمیٹی قومی صحت نے اس آرڈیننس میں ترامیم کی سفارش کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ اجلاس: اپوزیشن کا احتجاج، پی ایم ڈی سی بل واپس، کشمیریوں کا ساتھ دینے کا عزم

    ترجمان کے مطابق بہتر قانون سازی کے لیے آرڈیننس میں ترامیم کے جائزے کی ضرورت ہے، حکومت ملکی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم یہ رپورٹ پیش نہیں ہونے دیں گے، کوشش کی گئی تو ہنگامہ برپا ہو جائے گا۔

    بعد ازاں، سینیٹر شیری رحمان نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 2019 مسترد کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ حکومت نے بھی بل واپس لے لیا۔

  • وزارت قومی صحت نےالیکشن کمیشن کےاحکامات ہوامیں اڑا دیے، نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری

    وزارت قومی صحت نےالیکشن کمیشن کےاحکامات ہوامیں اڑا دیے، نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں ملازمتوں پر پابندی کے باوجود وزارت قومی صحت نے نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا، اشتہار 17خالی آسامیوں پُر کرنے کیلئے مشتہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے الیکشن کمیشن کے سرکاری اداروں میں ملازمتوں پر پابندی کے احکامات ہوامیں اڑا دیے اور نئی بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا۔

    وزارت قومی صحت نے اشتہار مختلف قومی اخبارات میں جاری کیا ہے، اشتہار 17خالی آسامیوں پر کرنے کیلئے مشتہر کیا گیا ہے، بھرتیاں وزارت قومی صحت کے ذیلی پروگراموں میں 17آسامیاں پر کی جانی ہیں۔

    خالی آسامیوں پر امیدواران سے درخواستیں 23اپریل تک طلب کی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہونا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں