Tag: وزارت مواصلات

  • مراد سعید کی بڑی کامیابی، وزارت مواصلات کا ریونیو 2 سال میں 103ارب پر پہنچ گیا

    مراد سعید کی بڑی کامیابی، وزارت مواصلات کا ریونیو 2 سال میں 103ارب پر پہنچ گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت مواصلات کاریونیو 2سال میں 103ارب پر پہنچ گیا جبکہ 75کروڑ کی بچت کی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے کارکردگی قوم کےسامنے نہیں رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مواصلات نے سادگی مہم میں حصہ لیا،75کروڑ کی بچت کی اور پہلی بار ای بلنگ کا آغاز کیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا وزارت مواصلات کاریونیو 2سال میں 103ارب پر پہنچ گیا، ہم نے ٹرانسپرنسی کو مدنظر رکھا، خودانحصاری کیلئے محاصل میں اضافے کیلئے بھی توجہ مرکوز ہے، ہمارے اس سال 8پروجیکٹ ہیں جن پر کام شروع ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کراچی چمن کوئٹہ سڑک کی فزبلٹی پر بھی کام شروع ہوچکا ہے، ہمارے دور میں شاہراہوں پر 48.2فیصد کام زیادہ ہوا، روزگار ، سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی حکمت عملی اپنائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت پوسٹل سروسز میں بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں ، پوسٹل سروسزکے ذریعے گھر کی دہلیز پر پیسے پہنچارہےہیں، محکمہ ڈاک میں متعدد نئے منصوبے شروع کئے ہیں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے وژن پر مکمل عملدرآمدکرنے کی کوشش کی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نےکارکردگی قوم کے سامنے نہیں رکھی۔

  • وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ: 75 کروڑ کی بچت، 50 ارب کا ریونیو

    وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ: 75 کروڑ کی بچت، 50 ارب کا ریونیو

    اسلام آباد: وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 75 کروڑ کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا، سادگی مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 750 ملین بچا لیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے 100 دن میں وزیر اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں نیلام کی تھیں، 18-2016 کے مقابلے میں 20-2018 میں سڑکوں کی زیادہ ایزیکیوشن ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق سڑکوں کی 48 فیصد زیادہ ایزیکیوشن ہوئی، این ایچ اے نے پہلے 2 سال میں ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ کیا، این ایچ اے کا یہ اضافہ مسلم لیگ ن کے 2 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    وزارت مواصلات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے احتساب کا آغاز کیا، این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔ شفافیت کے لیے جی آئی ایس میلنگ، ای بلنگ اور ای پروکیورمنٹ کا آغاز کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کا اعلان کیا، این ایچ اے نے 8 ایسے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

    اسلام آباد: وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 750 ملین کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

  • جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی

    جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں اصلاحات کے لیے مراد سعید نے زبردست محنت کی ہے، جس کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔

    جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرپشن کے خلاف مہم سے 11 اعشاریہ 7 ارب وصولی کی گئی، ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے، نتائج مراد سعید اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے وفاقی وزیر مراد سعید اور ان کی ٹیم کو کام یابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت مواصلات نے 15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اسے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی بڑی کام یابی قرار دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے قومی خزانے پر انحصار کی بجائے اپنے بزنس پروگرام کا آغاز بھی کر دیا ہے جب کہ پاکستان کے سب سے بڑے پبلک پرائویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔

  • مراد سعید نے وزارت میں ریکوری کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

    مراد سعید نے وزارت میں ریکوری کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلام آباد : وزارت مواصلات کوایک اوربڑی کامیابی مل گئی ، 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی، یہ اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت اور احتساب کا عمل جاری ہے، وزارتوں میں لوٹی ہوئی دولت کی بڑے پیمانے پر واپسی کے اقدامات ہورہے ہیں۔

    وزارت مواصلات میں اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہوئی اور 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ، وفاقی وزیر مراد سعید نے مختلف ٹھیکوں کے آڈٹس اور انکوائری کا حکم دے رکھا ہے۔

    اوکاڑہ بائی پاس منصوبے میں 200ملین پیشگی ادا کئے جانے والی رقم ریکور ہوئی جبکہ 242 ملین بسمہ ناگ پنجگورہوشاب پراجیکٹ میں ریکور کی گئی ، یہ رقم ٹھیکیدار کو اضافی ادائیگی کی مد میں دی گئی تھی۔

    راجن پور ڈی جی خان انڈس ہائی وے منصوبے میں بھی 69 ملین ریکور ہوئے ، 69 ملین روپے پروجیکٹ ٹھیکیدار کو ادا کیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد مظفرآباد کیرج وے کے ادا کیے گئے 122 ملین روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    خیال رہے وزارت مواصلات حکومت کے پہلے سال بھی 800 کروڑر یکور کر چکا ہے اور مراد سعید نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے اور تمام اداروں میں ریکوری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

    وزرا نے اس ضمن میں خصوصی توجہ دی. وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی اس ضمن میں متاثر کن رہی۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کاآغاز

    ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کاآغاز

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گڈگورننس کی جانب ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئےملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کاآغاز کردیا گیا، اقدام سے کس افسر نے کتنا ٹیکس دیا اور کتنا چھپایا سب سامنے آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاحکومتی اداروں میں اصلاحات کاوعدہ پوراہونےلگا، وفاقی حکومت کاگڈگورننس کی جانب ایک اورانقلابی اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    وزارت مواصلات نےاین ایچ اے ملازمین کامکمل ریکارڈآن لائن کردیا ہے ، این ایچ اے کے1700 سے زائد ملازمین کا ریکارڈ صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا جبکہ تمام ملازمین کے لئے ایک ہفتے میں اثاثے ظاہر کرکے ٹیکس نیٹ میں آنا لازم قرار دیا ہے۔

    اطلاق22 گریڈ سے درجہ چہارم تک افسران اور ملازمین پر بیک وقت ہوگا، افسران اور اہلکاروں کی مدت ملازمت کا مکمل ڈیٹا بھی ایک کلک پر ملےگا، اقدام سے کس افسر نے کتنا ٹیکس دیا اور کتنا چھپایا سب سامنے آئے گا۔

    ملازمین کے اثاثے اور ٹیکس کی مکمل تفصیلات بھی اپ لوڈ ہوں گی، کس افسر کو انعام ملا اور کس افسر کو سزا معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔

    ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت چھٹی کی تفصیلات اور تجربہ بھی ظاہرہوگا جبکہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی تفصیلات عوام کی مکمل دسترس ہوگی۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا خرچ صفر ہوگیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا خرچ صفر ہوگیا

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر ہوگیا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے گزشتہ 11 ماہ میں قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات پر بھرپور عملدر آمد کیا جارہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر تک آگیا۔

    وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کی 11 ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ صرف 11 ماہ میں وزارت کا ریونیو 43 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سابقہ دور میں وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری نے لاکھوں روپے محض بطور ٹی اے ڈی اے وصول کیے۔ سابق پارلیمانی سیکریٹری نے 48 لاکھ 52 ہزار اور وزیر نے 35 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق دور میں صرف گاڑی اور پیٹرول کا خرچ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد تھا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اب تک قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی۔

    رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں 7 ارب کی رقم ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی۔ اس کے برعکس سابق دور حکومت میں ریکوری کی مد میں کوئی رقم جمع نہیں کی گئی۔ موجودہ حکومت میں انسداد تجاوزات مہم کے ذریعے اربوں روپے ریکور کیے گئے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت مواصلات کے منصوبوں میں شفافیت کے لیے بھی جدید نظام متعارف کروایا گیا۔ ای بلنگ، ای ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولتوں سے شفافیت کو بڑھایا گیا۔ پہلے سے شروع کیے گئے قومی شاہراہوں کے مختلف منصوبے بھی 3 سے 6 ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں میں احتساب کاعمل مزید تیز ہوگیا، ریکوری میں‌ واضح بہتری ریکارڈ کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری اداروں‌ میں ریکوری میں واضح بہتری آئی ہے، اس ضمن میں وزارت مواصلات ایک بارپھرسب سے آگے نظر آرہی ہے۔

    [bs-quote quote=”وزارت مواصلات نے اب تک 788 کروڑ کی رقم جمع کرا دی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مرادسعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اورر یکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    گزشتہ چند روز میں پروجیکٹس کے آڈٹ کے ذریعے مزید 450 کروڑ روپے ریکور کیے ہیں. پہلے مرحلے میں 423 کروڑ روپے ریکور کئے گئے تھے.

    اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، تو وزارت مواصلات نے اب تک 788 کروڑ کی رقم جمع کرا دی ہے۔

    یہ رقم مختلف منصوبوں اورٹھیکوں میں گھپلوں کی مدمیں ریکورکی گئی، مزید 3 پروجیکٹس کا آڈٹ جاری، کروڑوں روپے کی ریکوری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: مراد سعید کی پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید، اوباما اور کونڈولیزا رائس کی کتابیں‌ بہ طور ثبوت پیش کر دیں

    خیال رہے کہ وزیر اعطم عمران خان کی جانب سے کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے اور تمام اداروں میں ریکوری کے احکامات جاری کیے  گئے تھے.

    وزرا نے اس ضمن میں خصوصی توجہ دی. وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی اس ضمن میں متاثر کن رہی.

  • وزارتِ مواصلات نے 353ملین کی کرپشن پکڑلی، رقم قومی خزانے میں جمع

    وزارتِ مواصلات نے 353ملین کی کرپشن پکڑلی، رقم قومی خزانے میں جمع

    اسلام آباد: وزارت مواصلات کوایک اوربڑی کامیابی مل گئی ، آڈٹ کے ذریعے پکڑےجانےوالے353ملین روپےقومی خزانےمیں واپس آگئے، مزید 155 کروڑ روپے واپس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وفاقی وزیرمواصلات نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ قوم کواہم خوشخبری دیناچاہتاہوں، لٹیروں سے رقم نکلوا کرقومی خزانے میں میں واپس جمع کرادی ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353ملین روپے بھی خزانے میں واپس آگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ کے ذریعے قلات کوئٹہ چمن روڈکی تعمیرمیں کرپشن کرنےوالوں کوپکڑاگیا، ساتھ ہی ساتھ گوادررتو ڈیروروڈکی تعمیرمیں ڈاکاڈالنےوالوں پربھی ہاتھ ڈال چکے ہیں۔

    مرادسعید کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں میں353ملین روپےخوردبردکےشواہدملے۔ جس کے بعد کرپٹ عناصر تک رسائی حاصل کی گئی۔دونوں منصوبوں میں ملوث کرپٹ عناصراپنےجرم کااعتراف کرچکےہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے خوش خبری سنائی کہ دیگرمنصوبوں سےچرائےگئے155 کروڑتک بھی جلدپہنچیں گے۔ اب تک مجموعی طور پر چوری کیے گئے 445کروڑقومی خزانےمیں واپس جمع کراچکےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کے منصوبوں میں کرپشن خصوصی آڈٹ کے ذریعے سامنےآرہی ہے ،وزارت ملی تومجموعی طورپر5منصوبوں کےاسپیشل آڈٹ کافیصلہ کیا تھا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کاپیسہ لوٹنےوالوں سےبالکل رعایت نہیں برتیں گے اورعوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے حکومت سنبھالنے کے تین ماہ بعد جب وزرا سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی تھی ، اس وقت بھی مراد سعید کے زیر اہتمام وزارت ِ مواصلات کی کارکردگی سب سے بہتر تھی۔

  • وفاقی وزیر مراد سعید نے ملکی تاریخ کا تیز  ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا اور دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا، وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا ملکی اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا عزم، پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات میں اربوں روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا، مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کاتیز ترین ریکارڈریونیوحاصل کیا۔

    وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، ادارے میں احتساب کےعمل سے 4 ارب 32 کروڑ سےزائد کی وصولی ہوئی۔

    پاکستان پوسٹ میں بھی ملکی تاریخ کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا اور 3ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیو میں 184 فیصد تک کا اضافہ کیا۔

    ایکسپورٹ پارسل،الیکٹرانک منی آرڈر اور ای کامرس پر عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہوا ، ارجنٹ میل اورسیم ڈے ڈیلیوری سروس بھی ریونیو میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ، سروسز کے آغازکےچند دن میں پاکستان پوسٹ کو ایک ارب 17 کروڑ کی آمدن ہوئی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح کیا تھا، صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے، مراد سعید کا کہنا تھا نئی سروس سےادارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

    اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔

    واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

    مراد سعید نے 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی تھی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں: مراد سعید

    عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ناقص منصوبہ بندی پر اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں، کسی شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز حکام کا اجلاس منعقد ہوا۔ دوران اجلاس وزیر مواصلات ناقص منصوبہ بندی پر اعلیٰ حکام پر برہم ہوگئے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ انتہائی عجلت اور بغیر منصوبہ بندی درجنوں شاہراہیں بنائی گئیں، کسی شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

    وزیر مواصلات نے غیر ضروری گاڑیوں کی ڈیمانڈ کو پی سی ون سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سڑک کافی نہیں، مواصلاتی نظام اور دیگر سہولتیں بھی دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی تمام توجہ اور وسائل سڑکوں کی تعمیر میں جھونکے گئے، سڑکوں کو سفر کے قابل بنانے کے لیے 14 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں، گزشتہ حکومت کی متعارف بدترین روایات بدلنا ہوں گی۔

    مراد سعید نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل منصوبہ بندی یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ مراد سعید کو چند روز قبل ہی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    مراد سعید کے مطابق حکومت کے ابتدائی 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی گئی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔