Tag: وزارت پانی وبجلی

  • گردشی قرضے400 ارب روپے سے تجاوز کرگئے

    گردشی قرضے400 ارب روپے سے تجاوز کرگئے

    اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی کا کہناہےکہ موجودہ حکومت میں سرکولرڈیٹ کلیئر کیے گئےتھے جو دوبارہ 401ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی نے سرکولر ڈیٹ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

    وزارت پانی و بجلی نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں 480 ارب روپے کے زیر گردش قرضے یا سرکولر ڈیٹ کلئیر کیے گئے تھے لیکن یہ دوبارہ 401 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    وزارت پانی و بجلی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت گردشی قرضے 4 سو ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کی مد میں 237 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ گیس کی مد میں 11 ارب روپے اور تیل کی مد میں 99 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

    وزارت کے حکام نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ ہے جو صارفین کو 11 روپے 97 پیسے فی یونٹ کے حساب سے دی جا رہی ہے۔


    گردشی قرضے میں اضافہ، بجلی گھروں کو تیل کی ترسیل معطل


    وزارت پانی وبجلی کےمطابق ہائیڈل پاور سپلائی سے 4 روپے 11 پیسے، آئی پی پیز ہائیڈل سے 8 روپے 80 پیسے اور کوئلے سے 11 روپے 65 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈیزل سے 16 روپے 19 پیسے، فرنس آئل سے 11 روپے 76 پیسے اور گیس سے 8 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    وزارت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نیوکلئیر سے 5 روپے 36 پیسے، ہوا سے 17 روپے 34 پیسے، سولر سے 16 روپے 92 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    واضح رہےکہ حکام کا کہنا تھا کہ نیپرا کی جانب سے 15 اعشاریہ تین فیصد نقصانات کی اجازت ہے اصل نقصانات 17 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترسیلی نقصانات کے باعث چار سال میں 135 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہو چکا ہے۔

  • پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے‘ خواجہ آصف

    پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے‘ خواجہ آصف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کاکہناہےکہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پانےکےلیے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کا کہناہےکہ گرم موسم کے باعث بجلی کی موجودہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پانی کی کمی سے4 سےساڑھے4 ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی آئی ہے، رواں ماہ پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائےگا۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی ترسیل میں ضیاع کو روکنے کےلیےاقدامات کررہی ہے جس سے صورت حال میں جلد بہتری آئےگی۔


    سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم


    وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نےلوگوں پرزوردیا کہ وہ بجلی کے غیرضروری استعمال سےگریز کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کی وزارت نے 116 ارب روپے ریکوری اور لائن لاسزکی مد میں بچایا ہے۔


    سہانےخواب دکھانےکےبجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتاہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے ای روزگارٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاتھاکہ بجلی کے ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کےشروع تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔

  • پنجاب میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،عوام پریشان

    پنجاب میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،عوام پریشان

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام نے رات اندھیرے میں گزاری جبکہ حکام وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ صورت حال مزید کچھ دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاور کمپنی کو تیل کی عدم فراہمی کے بعد 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، بہاولنگر، گوجرانوالہ، نارنگ، فیصل آباد، جھنگ، قصور، پھول نگر، پتوکی، مریدکے، جہلم، چکوال کے بعض علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی اور شہریوں نے رات اندھیرے میں گزاری۔

    لاہور میں بھی گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغلپورہ، اچھرہ، جوہرٹاون، مسلم ٹاون، سمن آباد اور اندرون شہر کے علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

    وزارت پانی و بجلی کے مطابق گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے،بجلی کی طلب ساڑھے 16 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ پیداوار ساڑھے 11 سے 12 ہزار رہ گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کچھ دن تک جاری رہ سکتی ہے،4 آئی پی پیز اور 2 جینکوزکی غیر متوقع بندش سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑگئی،متاثرہ پلانٹس کی بحالی سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

  • وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    اسلام آباد: وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا سے درخوست کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے۔

    وزارتِ پانی وبجلی کی طرف سے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے، اس نے حکومت اور صارفین سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔

    وزارت نے خط میں کہا ہے کہ ریگولیٹر کی حیثیت سے نیپرا کو کے الیکٹرک کے کھاتوں اور کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔

    وزارتِ پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بار بار ٹرپنگ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔

  • عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

     عالمی قیمتوں میں اضافے سے مقامی سطح پر فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار نو سو چوالیس روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے،مقامی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت سینتیس ہزار چار سو چھ روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

    دنیا بھر میں آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

  • خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے وزارت پانی و بجلی اور پاور سیکٹر کو گزشتہ ماہ میں ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاور سیکٹر کو ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔اجلاس میں پاور سیکٹر کی موجود صورت حال اور زیر گردش قرضوں کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔

    وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی سےبجلی کی پیداواری لاگت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوراں فرنس آئل کی قیمت میں پچیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔