Tag: وزارت ہاؤسنگ

  • وزیر اعظم آج 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم آج 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم آج 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ان منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے، یہ منصوبے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور لاہور میں سات آئیڈیل لوکیشنز پر تعمیر کیے جائیں گے۔

    6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جب کہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے۔ ہاؤسنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہایشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے، گھروں کے حصول کے لیے بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گھروں کی تعمیر اور فراہمی معاشی ترقی اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا، اور روز گار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

    ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریباً ایک کروڑ ہاؤسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے، اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے۔

  • جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

    جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

    جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جے یو آئی کے دو وزرا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ جے یو آئی کو تین سے چار وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی آج حلف اٹھا سکتے ہیں ، جن کی وزارتوں کا اعلان بھی حلف برداری کے ساتھ متوقع ہے۔ جے یو آئی ف کو تین سے چار وزراتیں دی جاسکتی ہے۔

    جے یو آئی نے وزارت مواصلات اور وزارت ہاؤسنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماوں نے حکومت میں شمولیت اور طالبان کے ساتھ مذکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔