Tag: وزارت ہوابازی

  • سول ایوی ایشن میں کرپشن:  ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن میں کرپشن: ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    کراچی : وزارت ہوا بازی نےکرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبوں کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے میں براہ راست بھرتیوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    شعبہ فلائٹ اسٹینڈرڈ،ایس کیوایم ایس ، ایرومیڈیکل ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی بھرتی میں میرٹ کو نظر انداز کیاگیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور اسٹاف لیول کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

    میرٹ کی خلاف ورزی پر شعبہ ایچ آرحکام سےمتعلق وزارت ہوابازی کوشکایات ملی، جس کے بعد وزارت ہوابازی کےاعلیٰ حکام نے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھرتیوں اور منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات پرایکشن لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ۔

  • وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    کراچی: وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا ہے، ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ وفاقی ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا ہے جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا ہے۔

    وزارت ہوابازی کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ٹی کے ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کی ویب سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے ہیک کیا جا چکا ہے۔

    کچھ سالوں قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔