Tag: وزرات تجارت

  • پاکستان نے  5سال میں6 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کئے، وزارت تجارت

    پاکستان نے 5سال میں6 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کئے، وزارت تجارت

    اسلام آباد : وزرات تجارت کاکہنا ہے پاکستان نے پانچ سال میں سولہ لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کئے ، پاکستان چین ، امریکہ، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفے سوالات کے دوران وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسانی بال برآمد کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالر کے انسانی بال برآمد کئے، چین کو ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلو انسانی بال برآمد کیےگئے، برآمد کئے گئے بالوں کی مالیت ایک لاکھ بتیس ہزار ڈالر ہے۔

    وزارت تجارت کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری طاہرہ اورنگزیب نے بتایا انسانی بالوں کااستعمال وگز بنانے میں ہوتاہے،17 – 2016 میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کمی سے وگز کی مانگ کم ہوئی۔

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ14 – 2013 میں 83 ہزار  901کلو گرام‘15 – 2014 میں 13ہزار 150 کلو گرام‘16 – 2015ء میں 1410 کلوگرام اور 18 -2017 میں 7 ہزار کلو گرام انسانی بال دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کئے گئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ، پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سالانہ ہے، دنیا کی کل برآمدات میں پاکستان کا حصہ صرف دو فیصد ہے۔

    دوسری جانب  قفہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس وقفے سوالات کے دوران کے بتایا کہ  5 سال میں ہاکی کےفروغ کےلئےساڑھے42کروڑاداکئے، اچھی خاصی مالی معاونت کے باوجود ہاکی کا معیارگرگیا۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہاکی فیڈریشن سے معیار کے زوال پر جواب طلبی کی گئی، اسکواش فیڈریشن کے لئے 12 کروڑ سے زائد رقم ادا کی گئی، اسکواش کی کارکردگی بھی زوال پذیر ہے، ہاکی، اسکواش سمیت منتخب اسپورٹس فیڈریشنز کا فرانزک آڈٹ کیا جارہاہے۔

  • پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی، جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کا اعلان متوقع ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار تجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔