Tag: وزیراطلات پرویز رشید

  • مظفرآباد : مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں، پرویز رشید

    مظفرآباد : مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں، اقوام متحدہ کب کشمیریوں کو ان کا حق دلائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر برہم ہوگئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں پرگولیاں برسائی جارہی ہیں،سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی پوری دنیا کا ضمیر خاموش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کچلنے کے لئے بندوق کا بے دریغ استعمال کیاجارہاہے، پاکستان انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پر زور دیا کہ وہ ظالم کاہاتھ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر پاکستانی دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزورمذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہی ممکن ہے۔

  • آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    مظفر آباد : آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، دوپانچ افراد جاں بحق کئی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی نشت ایل اے 16 حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ریلی کے دوران تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایل اے 16 مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد عزیز بازو اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تصادم میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ امیدوار سمیت 09 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تصادم کے بعد مشتعل افراد نے حویلی میں واقع بازار کی مختلف دکانوں میں آگ لگا دی تھی تاہم بروقت اقدامت کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    ترجمان آزاد کشمیر نے بتایا کہ ’’تصادم کے بعد حویلی میں حالات کشیدہ ہیں تاہم حالات کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کے ایل اے 16 کے امیدوار اور موجودہ وزیر فیصل راٹھور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

    دوسری جانب مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے صدر کی رہائش گاہ پر اتنخابات کے حوالے سے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ’’کسی بھی سیاسی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور تیار نہیں کیا صرف مسلم لیگ ن ہی کشمیریوں کے مفادات کے حق میں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزیر اور کارکنان کی جانب سے لیگی کارکنوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 لیگی کارکنان جو جاں بحق جبکہ 10 کو زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے  پی پی اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، کسی بھی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور پیش نہیں کیا

    پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے جوابی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بلاول بھٹو نے سیاسی کامیابیوں کا آغاز کردیا ہے، کشمیر اب آنے والی اصل تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

     

  • دہشتگردی میں ملوث اداروں کو زکوۃ نہ دی جائے ، پرویز رشید

    دہشتگردی میں ملوث اداروں کو زکوۃ نہ دی جائے ، پرویز رشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشرعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اُن اداروں کو زکوۃ اور خیرات کی جائے جہاں سے دہشتگردی اور فرقہ واریت پیدا نہیں ہوتی۔

    لاہور میں خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے ادارے میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں زکوۃ و خیرات کرتے ہوئے خصوصی توجہ دینی چاہیے ، کہ کہنیں ہم ایسے اداروں کی معاونت تو نہیں کررہے جو فرقہ واریت اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام سے کہا ہے کہ جبری فطرہ ، زکوٰة وصولی یا کسی بھی علاقے میں بھتہ پرچیوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر مددگار 15 کے مراکز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ایس ایس پی ایس آئی یو کے دفاتر کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز یا قریبی تھانہ جات کو دی جائے، اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ترجمان سندھ پولیس نیپرامن اور قانون پسند شہریوں سے کہا ہیکہ جرائم کے خلاف کاروائیوں میں پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے علاقے ،آس پاس یا اطراف میں کوئی بھی مشکوک سرگرمی ، حرکت یا لاوارث گاڑی ، موٹرسائیکل ، بیگ پارسل تھیلا وغیرہ دکھائی دینے پر فوری پولیس سے رابطہ کریں۔

  • وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن جانے والے خود نااہل ہیں، پرویز رشید

    وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن جانے والے خود نااہل ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مستقبل میں مریم نواز کا مقابلہ میڈیا کی بجائے میدان میں کریں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ’’عمران خان نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اُن کو سچ کا یاد ہی نہیں رہا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لئے وہ لوگ الیکشن کمیشن میں درخواست دے رہے ہیں جو خود کرپٹ اور نااہلیت کے قاعدے پر پورا اترتے ہیں، ان ساری چیزوں سے واضح ہوگیا کہ اپوزیشن کو میاں محمد نوازشریف سے مسئلہ ہے۔

    پرویزرشید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان کو بلاول بھٹو کا جیالا بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے مدرسہ حقانیہ کو دی گئی فنڈنگ کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ ’’ اس معاملے میں عمران خان کی لاعلمی کا بیان دہرا معیار ہے‘‘۔

    یار رہے چیئرمین تحریکِ انصاف نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی ریفرنس دائر کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس موقع پر عمران خان نے اعلان کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق اقدامات نہیں کئے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی۔

     

  • پاکستانی سیاست میں بھی انتہا پسندی کے جراثیم آگئے ہیں، پرویز رشید

    پاکستانی سیاست میں بھی انتہا پسندی کے جراثیم آگئے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں بھی انتہا پسندی کے جراثیم آگئے ہیں، گریبان میں ہاتھ ڈال کر ہٹانے کی بات کی جاتی ہے۔۔ کیا کبھی کسی دہشت گرد نے بھی کہا ہے کہ وہ بیلٹ کے ذریعے وزیراعظم کو تبدیل کرے گا۔

    میڈیا سے بات چیت میں پرویز رشیدکاکہنا تھاکہ حکومت نے کمیشن بنایا کیونکہ معلوم ہے کہ دامن صاف ہے اب جس نے جرم کیا ہے وہ کمیشن نے بھاگیں گے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کمیشن کے ٹی او آرز اپوزیشن کے مطالبات پر بنائے گئے ،ٹیکس چوری ، قرضہ معافی اور منی لانڈرنگ کو ٹی او آرز میں شامل کیا گیا،انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دو مرتبہ پیپلز پارٹی دور میں اور ایک مرتبہ مشرف دور میں احتساب ہوا جبکہ چوتھی مرتبہ دوبارہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے ۔

    پرویز رشید کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن سندھ اور خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو اپوزیشن میں بٹھا سکتی تھی مگر نواز شریف کا ویژن سب کو ساتھ لیکر چلنے کا ہے ۔

    انھوں نے کہاکہ ضرب عذب کو سیاسی شیلٹر فراہم نہ ہوتی اور قانون سازی نہ ہوتی تو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں میں دشواریاں آسکتی تھیں، پرویز رشید نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر تحریک انصاف کو ججز پر اعتبار نہیں تو انھوں نے عدلیہ تحریک میں کیوں حصہ لیا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے بعد پاکستان میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو جائے گی، پرویز رشید

    جوڈیشل کمیشن کے بعد پاکستان میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو جائے گی، پرویز رشید

    گوجرانوالہ: وزیراطلات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب ہمیں ماموں نہ بنائیں ،جوڈیشل کمیشن کے بعد پاکستان میں جھوٹ کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

    وزیراطلات پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ پانامہ لیکن پر حکومت کی طر سے جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے اور جلدہی اس پر کمیشن بنادیا جائے گا جو کہ سپریم کورٹ کے انتہائی قابل احترام ججز پر مشتعمل ہو گا کمیشن میں وہ ججزشامل ہوں گے جنھوں نے امیریت کے سامنے سرنہیں جھکایا اورجن کے لیے عوام نے تحریک چلائی اور میاں نوازشریف اور ان کی پارٹی کا دامن صاف ہے بلکہ سارے تنکے خان صاحب کی دھاڑھی میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پرویز رشید نے گوجرانوالہ میں آل پنجاب اللہ دتہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ عمران خان صاحب بس جھوٹ اور میں نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں پہلے و ہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے تھے بعد میں وزیراعظم کو نہیں مانتے اور اب سپریم کورٹ کے کمیشن کو نہیں مان رہے خان صاحب ملک کو دنگل بنانا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اگر ملک کے فیصلے سپریم کورٹ نہیں کرے گئی تو کیا کبڈی کے میچ ملک کے فیصلے کریں گے۔