Tag: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

  • ’نواز شریف کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے‘‘

    ’نواز شریف کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے‘‘

    کراچی: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سارے بڑے چور نے میڈیا پر آکر تقریریں کیں، نواز شریف کی تقریر میں کہیں نہیں لگا کہ وہ بیمار ہیں، ان کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے زرداری اور نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی چور نے یہ نہیں بتایا جو دولت لوٹی وہ کیسے واپس کی جائے، انہوں نے احتساب کے عمل میں پیش آنے والی سختیوں کا ذکر کیا۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کسی چور نے یہ نہیں بتایا جو دولت لوٹی وہ کیسے واپس کی جائے، کسی نے ملکی عوام کی بات نہیں کی، دونوں اقتدار چھیننے پر روئے دھوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری نے حکومت اور پاکستان کو کمزور کرنے کی باتیں کیں، انشااللہ جلد چوروں، لٹیروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے لندن میں بیٹھ کر بھاشن دیتے رہے، نواز شریف کی تقریر آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بھگوڑے ملک کو دوبارہ تباہی کے دہانے پر دیکھنا چاہتے ہیں، نواز شریف بھول چکے سیف الرحمان اینڈ کمپنی مخالفین کے خلاف کیا کیا کرتی رہی ہے، چوری چھپانے کے لیے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، نواز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد تقریر میں وطن واپسی کا نہیں بتایا۔

  • اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکتا، شوکت یوسفزئی

    اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکتا، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشارکا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا میٹنگ میں اکیلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کشمیر کازمیں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کھاؤ پیو موجیں اڑاؤ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا میٹنگ میں اکیلے ہوں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکتا۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فضل الرحمان اسلام کے نام پر اسلام آباد کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں تیسرے نمبرکی قیادت ہوگی، اپوزیشن کی اے پی سی میں رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں۔

    اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی، کشمیر کی صورتحال ایجنڈے میں سرفہرست

    واضح رہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔ اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

  • خیبرپختونخوا کے60 فیصداساتذہ اردو نہیں پڑھاسکتے، حکومتی رپورٹ میں انکشاف

    خیبرپختونخوا کے60 فیصداساتذہ اردو نہیں پڑھاسکتے، حکومتی رپورٹ میں انکشاف

    پشاور : حکومتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا خیبرپختونخوا کے60 فیصداساتذہ اردو بھی نہیں پڑھاسکتے، جس پر وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا نااہل اساتذہ کاکریڈٹ ن لیگ اورپی پی حکومتوں کوجاتاہے، جو بھی بےروزگارشخص ہوتاتھااسےاستادبھرتی کردیاجاتاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 60 فیصداساتذہ کے اردو نہ پڑھانے کی حکومتی رپورٹ پر اساتذہ کی نااہلی پروزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی بھی بول پڑے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا نااہل اساتذہ کاکریڈٹ ن لیگ اورپی پی حکومتوں کوجاتاہے،دونوں حکومتوں میں ماضی میں بےتحاشہ لوگوں کوبھرتی کیاگیا، جو بھی بے روزگار شخص ہوتا تھا اسے استاد بھرتی کر دیا جاتا تھا۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہم نے 56 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جو فرفر انگلش بولتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا حقانی مدرسےکوفنڈزدینےکافیصلہ گزشتہ حکومت نےکیاتھا، بڑےمدارس کوحکومتی سپورٹ کیلئےفنڈزدےرہےہیں، مدارس میں پڑھنےوالےبچےبھی ہمارے بچے ہیں۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا مدارس مفت تعلیم دےرہےہیں محرومی ختم کرناچاہتےہیں، حقانی مدرسہ بہت بڑاہے، اسے قومی دھارے میں لا رہے ہیں۔

    یاد رپے چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم 2019 کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کریں گے اور داخلہ مہم کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کا خود دورہ کروں گا۔

    وزیر اعلی نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے ساتھ مل کر اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں، جن بچوں کے والدین ان کوسکول میں داخل نہیں کرواتے میں خود ان کو اسکول میں داخل کراؤں گا۔

  • پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی  کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، ناقابل ضمانت وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے۔

    اے آر وائی کے نمائندے شاہ خالد کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، ناقابل ضمانت وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے۔

    عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس کے بعد عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔

    صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی، بعد ازاں کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر 126 دن کا دھرنا دیا تھا، دھرنے کے دوران پی ٹی وی کے دفتر اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

    بعد ازاں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل تھا۔

    سنہ 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرِ عام پر آ ئی تھی ‘ جس میں عمران خان مبینہ طور پر حملہ کرنے کا کہہ رہے تھے۔