Tag: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

  • شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

    شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بکتر بند گاڑی میں عدالت جانے سے انکار پرردعمل دیتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کافرعونیت اور نمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے، حمزہ شہباز بکتر بند کی بجائے لگژری گاڑی یا طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز !آپ سالگرہ پریاشالامار باغ کی سیر کو نہیں جا رہے، کھربوں ڈالرکی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم اور مجرم ہیں، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا کے مصداق حمزہ شہباز کے نخرے ختم نہیں ہوئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ موصوف 2سال سےوی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حمزہ شہبازحقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیاجائے گا تو ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل بھی انکشاف کیا تھا شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے ، بیگم صفدر گونگلوں سےمٹی جھاڑنے کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کریں گی، میری اطلاعات کے مطابق ملاقات سےحاصل وصول کچھ نہیں ہو گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا ، عوام کوشریف خاندان کی اندرونی چپقلش سے غرض نہیں، ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہیے۔

  • مرکزی ملزم عابدعلی کو ایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، اس کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون ڈسٹرب تھی اس لئےتفتیش میں حصہ نہیں لیا، واقعے کے بعد72 گھنٹے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی پی اولاہور عمر شیخ اورشہبازشریف نےایک جیسے بیانات دئیے، شہبازشریف کی معافی کوئی حل نہیں، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف سے قوم کی نمائندگی کرنی تھی، دروغ گوئی اور بے سروپا بیان سے قائد حزبِ اختلاف نے قوم کو مایوس کیا، جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منصوبہ پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کیاگیا، قائد خرافات فرانزک لیب کےقیام کابھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک لیب کی داغ بیل 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔

    شہباز شریف اپنے بیان سےسی سی پی او لاہور کی پوزیشن پرکھڑے ہیں، تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نےمتاثرہ خاندان اور قوم کادل دکھایا، میرا مطالبہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں اورقوم سےمعافی مانگیں۔

  • ‘وزیرِاعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے’

    ‘وزیرِاعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت اورالائیڈ پارٹیز فار کرپشن کےادوار میں فرق ہے، فرق بنیادی ترجیحات کا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ملکی مفاد میں مشکل اورغیرمقبول فیصلےکرنےسےنہیں ہچکچاتے، پی ٹی آئی اقتدارمیں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیس ، کارکے اور آئی پی پی پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے، بروقت حکمت عملی سے حکومت نے تینوں کیسز سے 1244 ارب بچائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں قومی خزانے پر اربوں کا بوجھ ڈالا، صرف وہ میگا پراجیکٹس شروع کیے جن میں ذاتی مفاد تھا، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اورریور راوی فرنٹ سٹی میں تاخیر کی گئی ، منصوبوں میں تاخیرکی وجہ ذاتی فائدہ نہ ہونا ہے۔

  • ‘مودی اپنا ظلم و جبر کا رویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ’

    ‘مودی اپنا ظلم و جبر کا رویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بی جےپی اورآرایس ایس کی سوچ بھارت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، مودی اپنا ظلم و جبر کا رویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ، کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج یہاں بلیک ڈے کے حوالے سے اکٹھے ہوئے، دنیا کے بڑے تعصب پسند،ظالم ملک بھارت کا یوم آزادی ہے، دنیا بھرمیں بھارت کایوم آزادی بطوریوم سیاہ منایاجارہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کی قیادت ہٹلر مودی کے پاس ہے ، آر ایس ایس کےکارکن نے گاندھی کو سرعام گولی ماری، وہی آر ایس ایس اوربی جے پی اقتدار میں ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج، را،بھارتی میڈیا،مودی نیپال،بھوٹان کیلئے عذاب بنا ہوا ہے ، برما کےلیےبھی بھارت ظلم جبر کا ستعارہ بنا ہوا ہے، بھارتی فوجی چین سے چھتر کھا رہے ہیں، بھارتی میڈیا سارا دن چین کیخلاف کوؤں کی طرح کائیں کائیں کرتا رہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی حکومت بھی مودی کے ظلم و جبر کے خلاف بول رہی ہے، مودی نے عالمی سطح پر پاکستان توڑنے کے لیے مداخلت کااعتراف کیا، بھارتی اپنی فلموں میں عیاری کےساتھ سارا الزام مسلمانوں پر ڈال دیتے ہیں۔

    کشمیر کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کروں گا، کشمیری عوام کانعرہ ہے ، آزادی کشمیر اورمقبوضہ کشمیر بھی ہمارا ہے ، وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کروں گا، عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں پورا کشمیر ڈال کر ان سے محبت ثابت کی، انشااللہ کشمیریوں کے لیے سحر ہوگی۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نریندر مودی 5سال سے چل بل پانڈے بننے کی کوشش کررہا ہے ، آج بھارت دنیا بھرمیں کھل نائیک کے طور پر جانا جاتا ہے، بھارت میں روز64ہزار کورونا کے مریض سامنےآرہے ہیں، 21ویں صدی میں 70کروڑ بھارتی عوام کو واش روم کی سہولت میسرنہیں ، بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرم آنی چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مودی اپنا ظلم و جبر کارویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ ، کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان میں اقلیت پرکوئی جبرہوسکے، دوسری طرف بھارت میں اقلیتوں پر ظلم پوری دنیا دیکھ رہی ہے، کسی بھی مذہب کو ماننے والا پاکستان میں پاکستانی ہے، پاکستان میں رہنے والے کو یکساں حقوق حاصل ہیں، یہ ہمارا فخر ہے، پاکستان میں کسی سے بھی مودی کے بھارت جیسا سلوک نہیں کیا جاتا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سمیت ہمارا رویہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے ، ہم مندروں کیلئے کروڑوں فنڈ دے رہے ہیں، ہم گرجا گھروں کی سر پرستی کررہے ہیں، ہم کرتارپور کوریڈور بنارہے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بی جےپی اورآرایس ایس کی سوچ بھارت کےلیےخطرہ بن چکی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ضروررنگ لائے گی اورآزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں کے زیادہ مجرم ہیں، مریم کے استاد محمود اچکزئی اورپرویز رشید ہیں، وہی محمود اچکزئی ہے جنہوں نے قومی پرچم لہرانے سے منع کیا تھا، پرویز رشید کی تعلیمات پر بیگم صفدر نے اپنے خاندان کی سیاست اور کاروبار اجاڑ دیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کو بھی عزت نہیں مل سکتی، افواج پاکستان 22کروڑ عوام کی عزت ہے، افواج پاکستان کے ساتھ 22کروڑ عوام کا دل دھٹرکتا ہے ، آج پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، کورونا ختم ہواہے تواس کے پیچھے وردی ہے ، آج کلبوشن ناکام ہےتو اس کے پیچھے وردی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اورووٹر کو چھترمارو ،یہ ہے مریم نواز کا نعرہ، وردی کے خلاف سازش کرنے پرذلت اورجگ ہنسائی ہی ملےگی، صرف کلبھوشن جیسے دہشت گرد کے پیچھے وردی نہیں، میں اوروزیراعظم عمران خان ووٹ لیکر آئے ہیں، ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ سچا ہے تو5 سال مریم نوازخاموشی بیٹھیں۔

  • ‘کورونا  کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے’

    ‘کورونا کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےنمٹنے کے مثبت اقدامات کوسپریم کورٹ نےبھی سراہا، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے ، از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جج صاحبان نےانتظامات کو مؤثر قراردیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ معزز بنچ نےکہا بزدار حکومت کےاقدامات مثبت اوردرست سمت میں ہیں، پنجاب حکومت وبا سے نمٹنے کے ہرممکن اقدام کر رہی ہے، کیسزمیں نمایاں کمی پربڑے اسپتالوں میں کوروناوارڈزبند کر دیےگئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کوروناپھیلاؤ کےخلاف اقدامات جاری رکھے گی، بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے پہلے بھی پنجاب حکومت کےاقدامات کوسراہاگیا۔

  • حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار

    حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کوروناسےزیادہ خطرناک قرار دے دیا اور کہا احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انفارمیشن افسران کےتربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیولنک خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرتربیتی کورس کاانعقاد کیاگیا، ڈی جی پی آر میں پہلی بار نئےافسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ، کاوش پرڈی جی پی آراسلم ڈوگر اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وبا میں ٹیکنالوجی کا اس سےبہتر اورمثبت استعمال ممکن نہیں تھا، محکمہ اطلاعات میں نئے منتخب افسران سے بہترین کارکردگی متوقع ہے،

    وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، ان کی ترقی اقربا پروری کے بغیرممکن نہ تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ سے جیبیں بھریں، احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

  • ‘گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوگئے’

    ‘گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوگئے’

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے، یہ وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں وزیراعظم پیش پیش ہیں، وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دنیا بھر سےرقوم آ رہی ہیں، گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے، 2 ہفتےمیں ایمرجنسی کیش پروگرام سے 68ا رب روپے تقسیم ہوچکے ہیں اور 5.74 ملین خاندانوں نے پروگرام سے اب تک فائدہ اٹھایا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیکرکیا جائے گا، رمضان میں کورونا روکنے کے لئے عوامی تعاون کی زیادہ ضرورت ہے، حکومتی ضابطہ اخلاق میں علما حضرات کا کردار سب سے اہم ہے۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ عبادات کے دوران قواعد و ضوابط کا خیال رکھیں۔

  • خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خواجہ برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انہوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی، خواجہ برادران نے کرپشن کے چوکے چھکے مار کر موجودہ اسٹیٹس حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، بھاگنے والے کا نہیں،  ایک روز پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ بھاگنے والے نہیں۔

    [bs-quote quote=”قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے نظر رکھی ہوئی ہے، پتلی گلی سےکسی کوبھاگنےنہیں دیاجائےگا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب "][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا خواجہ برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں سے زبردستی زمین خریدی گئی، ان کے والد شہید ہوئے تھے تو ان کی کیاحالت تھی، لاہور میں  ہر کسی کوانکی حالت معلوم تھی،اب ارب پتی بن گئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا علیم خان کاخواجہ برادران سےکوئی کاروباری تعلق نہیں، علیم خان10سال سے اگر کرپشن کررہے تھے تو یہ کیا کر رہے تھے، کرپشن پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی ہاؤسنگ سوسائٹی سےمتعلق مکمل آگاہ ہیں، قانون بنانا آسان اور عملدرآمد کرنا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی قانون پر عملدرآمد کرانے آئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انھوں نے ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی اور لوگوں سے زبردستی پورے موضع کے موضع خریدے۔

    مزید پڑھیں : پیراگون تو ابتدا ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، فیاض الحسن

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران نےکرپشن کےچوکےچھکےمار کرموجودہ اسٹیٹس حاصل کی ، موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے آج اربوں پتی ہیں، جس جرات اورہمت سےکرپشن کی اسی طرح حساب دیں۔

    گذشتہ روز  صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا  کہ پیراگون تو ابتدا ہے آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے،  قیصر امین بٹ نے بہت کچھ بتادیا ہے، سعد رفیق، سلمان رفیق لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ 2001 میں نواز شریف، شہباز شریف بکتر بند میں جاتے تھے، دونوں بھائی بکتر بند میں چکرر لگارہے تھے تو ان کا کاروبار ہورہا تھا، طیارہ سازش کیس کے فیصلے کے وقت سعد رفیق کاروبار چلا رہے تھے۔