Tag: وزیراطلاعات کے پی

  • ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش تھی، شوکت یوسفزئی

    ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش تھی، شوکت یوسفزئی

    پشاور : وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش تھی، دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے۔

    یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث ملک دشمن عناصر جلد گرفتار ہوں گے۔

    حملے کے بعد ڈی آئی خان میں آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

    وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا جکہ دہشت گرد بزدلانہ اور چھپ کر وار کررہے ہیں، قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن بہتر سیکیورٹی کا نتیجہ ہے، ڈی آئی خان دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کو شش تھی، دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈی آئی خان میں اسپتال کے گیٹ پرخودکش دھماکا، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں کوٹلہ سیداں پولیس چیک پوسٹ پر پہلے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

    شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں جب ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے دروازے پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی ہے۔

  • امریکا طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہا ہے،شوکت یوسفزئی

    امریکا طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہا ہے،شوکت یوسفزئی

    پشاور : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بھارت جانتاہے پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا اور امریکا طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیاجانتی ہےوزیراعظم عمران خان چورنہیں، اسی وجہ سے ہی سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت جانتاہے پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شوکت یوسف زئی”][/bs-quote]

    طالبان مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امریکاطالبان سےمذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہاہے۔

    انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کاخاتمہ کرینگے، سعودی عرب سےمزدوروں کی رہائی وزیراعظم نےممکن بنائی۔

    بھارتی دھمکیوں سے متعلق وزیراطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ بھارت جانتاہےپاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا، بھارت ویسےہی دھمکیاں دےرہا ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا طلباکومستقبل میں روشن اورمواقع سےبھرپورپاکستان دینگے سفارشی کلچر کا خاتمہ کردیا، ذہین ومحنتی طلباکو صلہ ملے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسف زئی نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو  دیوالیہ ہونے سے بچالیا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نیب کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں  :  موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت کو30ہزار ارب روپے کاخسارہ ورثے میں ملا تھا، موجودہ حکومت نے انتھک محنت اور کامیاب حکمت عملی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، حکومت کو مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں،  خارجہ محاذ پر قومی مؤقف اور بیانیے کو اجاگر کیا گیا، ملکی معیشت پر بھرپور توجہ دی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور آج سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔