Tag: وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر

  • پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

    پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

    برسلز : وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، یک قالب دو جان ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے برسلزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کر دوڑتی ہے، پاکستان اور کشمیر یک قالب دوجان ہیں، ہم الحاق پاکستان کے وارث ہیں۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بہادر سپوتوں کومیراسلام، شہدا کشمیر کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، پاکستان فکرنہ کرے بھارتی فوج پہلے ہم کشمیریوں کا مقابلہ کرلے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر ہی رہےگا، جنگ مسائل کاحل نہیں امن چاہتےہیں، بھارت نےکوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں امن کی ضمانت ہے، کوئی سازش پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتی یہ ملک ہمیشہ رہےگا، بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر 

    چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نہیں، ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    ان کا کہنا تھا کہجموں و کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی ماسٹر مائنڈ را ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو فوری جواب دینے کا ٹھیک اعلان کیا ہے، پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہے، بہادر کشمیری عوام پاک مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے۔