Tag: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

  • بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے دبا رہا ہے، یاسین ملک

    بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے دبا رہا ہے، یاسین ملک

    سری نگر : حریت پسند رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت نوازی کی حد پار کر رکھی ہے جو عوام کی آواز کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتی ہے جس کے باعث کشمیری اپنی مذہبی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے متعلق فیصلے کرنے میں آزاد نہیں رہے.

    سری نگر میڈیا کے مطابق وہ لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نوازی میں حد سے بڑھنے سے باز رہے.

    انہوں نے معروف صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی کی توصیف بیان کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ ہمارے لئے بے حد اہمیت اور احترام کی جگہ ہے، اس کا تعلق ایک ایسی ہستی کے ساتھ ہے کہ جس نے نہ صرف ہماری مذہبی زندگی میں انقلاب برپا کیا بلکہ ہمیں مختلف اقسام کے ہنر سے روشناس کرا کے ہماری اقتصادی اور معاشرتی زندگی کو بھی بدل ڈالا.

    انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہِ معلی ہمارے لئے مقدس جگہ ہے جو ہمارے لیے روحانیت، سیاست اور اقتصادی زندگی کے روشن چراغ ہیں علامت ہے اگر اسے نقصان پہنچایا گیا تو یہ ہر ایک کشمیری کے دلوں کو توڑنے اور ان کے جذبات کو مجروح کرنے کا موجب بن سکتا ہے.

    حریت پسند رہنما نے کہا کہ حکومت لوگوں کی آواز کو بزور شمشیر دبانے میں یقین رکھتی ہے اور اس کا واحد کام لوگوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں تشدد کرنا رہ گیا ہے اور اسی پہ بس نہیں چلا بلکہ مودی سرکار اور ان کٹھ پتلی انتظامیہ اپنے سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے پی ایس اے جیسے کالے قوانین کا اطلاق کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزاد کشمیر کونسل کے 4 نشستوں کے لیے الیکشن مکمل

    آزاد کشمیر کونسل کے 4 نشستوں کے لیے الیکشن مکمل

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کونسل کے 4 نشستوں کے لیے آج ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے 2 جب کہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس نے ایک ایک نشست حاصل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی کشمیر کونسل کی 4 نشستوں کے لیے آج ہونے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے2 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا، جب کہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں ۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل کے ہونے والے الیکشن میں آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی کے 48 ممبران نے ووٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھی،تاہم ایک رکنِ اسمبلی میر اکبر کی غیر حاضری کی وجہ سے کُل 47 ووٹ کاسٹ ہو سکے۔

  • وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا حکم

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا حکم

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ریاست میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا حکم دے دیا، فیصلے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے، چھٹی کے خاتمے کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹفیکیشن کے مطابق ہفتے کی چھٹی کے خاتمے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا، ریاستی حکومت کو کافی عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ اہلکار جمعے کے روز سے ہی دفاترسے غیر حاضر رہتے اور سوموار کو دفاتر میں حاضر ہوتے تھے، جس کے باعث دفتری معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔