Tag: وزیراعظم آزاد کشمیر

  • امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاکشمیر سے امریکی سینیٹرز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان تنازع نہیں ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل پر زور دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور 80 لاکھ لوگوں خو محصور رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین، میگی حسن نے مظفرآباد کا دورہ کیا، دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز بھی کانگریس کے وفد کے ہمراہ تھے، امریکی وفد کے دورے کا مقصد آزاد کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔

    امریکی سینیٹرز نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے، مسئلہ کشمیر کے مستقل دیرپا حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئے۔

  • شہبازشریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون

    شہبازشریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیےحکومت جامع حکمت عملی اپنائے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو فون کرکے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شہباز شریف کوریسکیو اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیےحکومت جامع حکمت عملی اپنائے۔

    شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    یاد رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

  • دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

    دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

    لاہور: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مودی کے جلسے میں گئے مگر آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے، مودی بھی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں نے بیرون ملک یہی باور کرایا ہے کہ ایک اور ہٹلر پیدا ہوگیا ہے، مغرب والے انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وقت آنے والا ہے جب اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، مودی نے کشمیر میں تجربہ کیا ہے، خاموشی رہی تو آزاد کشمیر تک آئے گا۔

    مزید پڑھیں: 3 لاکھ سے زائد کشمیری پاکستان کی طرف ہجرت کر چکے ہیں: راجہ فاروق حیدر

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت کشمیریوں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہے، مودی کا اصل ٹارگٹ پاکستان ہے، مودی جہلم، سندھ اور ستلج کو بھی راوی بنانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ عرض کرتا ہوں کشمیری آپ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری 72 سال سے اس آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ڈھال آزاد کشمیر ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے کسی اور کی طرف نہیں۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کشمیر کا ہر شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

  • عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کا خون سستا نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کا خون سستا نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیری بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو خطرات ہیں ، عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کا خون سستا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر چکوٹھی سیکٹر کے دورے پر روانہ ہوگئے، اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا آزاد کشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا کشمیریوں کی مدد کو بےتاب ہے، کشمیری بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو خطرات ہیں،راجہ فاروق حیدر

    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارےبھائی کرب میں ہیں ہم کیسےسکون کی نیندسوسکتےہیں، آزادکشمیرکے عوام افواج پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کاخون سستا نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی پربسنے والے غیورعوام کوسلام پیش کرتاہوں۔

    یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرض کرتا ہوں کشمیری آپ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہوں نے فتح پور تھکیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دیا۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا، بی جے پی پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے وہ خطے کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، پاکستان مودی اور اس کے حمایتی کے راستے کی رکاوٹ ہے۔

  • عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے، فاروق حیدر

    عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے، فاروق حیدر

    برسلز: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے اگر مسئلہ کشمیر کو فوری حل نہ کیا گیا تو سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کشمیر کے بارے میں اس کا اجلاس ہماری کامیابی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہ عالمی برادری نے کشمیر کی آواز اب سننا شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںکی جدوجہد جاری ہے، اگر مسئلہ کشمیر کو فوری حل نہ کیا گیا تو سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ آج ہوگا

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آج برطانوی دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ ہوگا۔

    مظاہرے میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، تارکین وطن اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے جس کے ذریعے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 30ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • بھارت نے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی، راجہ فاروق حیدر

    بھارت نے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی، راجہ فاروق حیدر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مختلف سربراہان مملکت کے نام خطوط لکھے اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم آزا دکشمیر نے روس، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سنگاپور، اردن، کیوبا کے سربراہان کو خط لکھے، راجہ فاروق حیدر نے اٹلی، اسپین، ناروے، آسٹریا، سویڈن کے سربراہان کو بھی خط لکھ کر کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    راجہ فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سربراہان مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کریں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، راجہ فاروق حیدر

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف آئینی دہشت گردی کی ہے، کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی گئی ہے، بھارت نے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے کشمیرکو نقصان پہنچایا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے نرغے میں ہیں، کشمیری قوم بھارت کے اقدامات کے نتیجے میں شدید تکلیف میں ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارتی فوج نے 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، راجہ فاروق حیدر

    مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے، راجہ فاروق حیدر

    ٹیکساس: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی جانوں کو خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 18 دن سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر انسانی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

    مزید پڑھین: امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، راجہ فاروق حیدر

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت انتہا پسندوں کی حکومت ہے، بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کررہا ہے، بھارتی فوج بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی و کشمیری بہادر کشمیریوں کے سفیر بنیں، امریکا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر توجہ دے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، عالمی ادارہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے وہ انتہائی سنگین ہے، خطے کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

  • امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، راجہ فاروق حیدر

    امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، راجہ فاروق حیدر

    ٹیکساس: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے فرینڈز آف کشمیر کے تحت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔

    راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر کلسٹر بموں کا استعمال کررہی ہے، بھارت کنٹرول لائن پر معصوم بچوں کو اسنائپر سے نشانہ بنارہا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی ادارہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج کو قتل عام کی کھلی اجازت ملی ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے، راجہ فاروق حیدر

    اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے وہ انتہائی سنگین ہے، خطے کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم کیا ہوا تھا اور رواں ماہ پانچ اگست کو وہاں کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی کو بھارت کا ہی حصہ بنا ڈالا جس پر عالمی دنیا نے بھی شدید احتجاج کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث اشیائے خردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، جبکہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی ، ریڈیو سروسز بھی بند ہیں ، صحافیوں کے داخلے پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

  • پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے، راجہ فاروق حیدر

    پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے، راجہ فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے حریف کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بھارت کا کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”راجہ فاروق حیدر” author_job=”وزیراعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاسی قیادت، عوام مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کا کلسٹر بموں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی فوج کے سفاکانہ اقدامات کا نوٹس لے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت، حریت قیادت اور عوام سب ایک پیج پر ہیں، حریت قیادت کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کپواڑہ میں 7 کشمیری نوجوانوں کی شہادت بھارتی فوج کا ظالمانہ فعل ہے، کنٹرول لائن کی دونوں طرف کشمیریوں کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔

  • افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

    افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے کہا ہے کہ ہندوستان آزاد کشمیر کے اندر خوف وہراس پھیلانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی پیشکش سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی حکومت اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں، ہمیں مسلح افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے جنہوں نے ہر قدرتی آفت میں حکومت اور عوام کی بھرپور مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے شہریوں کی جانب سے مسلح افواج پاکستان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم بھی ان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسرے روز دفتر خارجہ طلبی

    راجہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے اور آزادکشمیر کے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے اچانک فائرنگ شروع کی، تیس جولائی کو شروع ہونے والی ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ابھی تک چار افراد شہید اور چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 57مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر حکومت آزادکشمیر کے اپنے بجٹ سے 130ملین روپے سے کمیونٹی بنکرز ، فرسٹ ایڈ پوسٹیں، ایمبولنسز خریدیگئیں ہیں ، رابطہ سڑکیں بہتر کی گئی ہیں۔جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایل او سی کے متاثرین کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔