Tag: وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  • پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

    پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

    دبئی: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشیٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم سب کی موجودگی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

    نگراں وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے۔

     نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے، ماحول اور پانی سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیونگ انڈس کے تحت اسٹیک ہولڈر سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،  لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم مستقبل محفوظ بناسکتے ہیں، انڈس ہی ہے جو ہمیں خوراک فراہم کرتا ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دریائے سندھ کو آواز کی ضرورت ہے اور ہم اس کی آواز بنیں گے، لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے 2030 تک 11سے 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی فنانسنگ کے منصوبے کی بدولت اس چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں نے ہی ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ان پر انویسٹ کرنا ہوگا۔

  • معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: نگران وزیراعظم

    معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیاگیا، سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی، زراعت، کان کنی کے شعبوں کو آگے بڑھائیں گے، دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشتوں کو مضبوط کیا، معدنی شعبے میں 5سے 6 ٹریلین ڈالر کی صلاحیت ہے، ریکوڈک 700 ملین ڈالر سے زائد کا منصوبہ ہے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کار کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروی کو فروغ دینا ہے، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمیں ٹیکس محصولات کے نظام میں تربیت لانے کی ضرورت ہے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی آپشن نہیں ہیں، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ٹیکسز کی ریکوری کیلئے بہتر کام کریں گے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے چیلنجز ہیں، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کا انفرااسٹرکچر نیچے جارہا ہو۔

  • نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔

    تفصیلات نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت عارف علوی نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کا استقبال کرینگے، حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    حلف برداری کے بعد سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی۔