Tag: وزیراعظم خاقان عباسی

  • نگراں وزیراعظم کون ہوگا ؟  وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی چھٹی ملاقات بھی بے نتیجہ

    نگراں وزیراعظم کون ہوگا ؟ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی چھٹی ملاقات بھی بے نتیجہ

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ رہی، نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق تاحال نہیں ہوسکا، ایک دوروزمیں وزیراعظم سےپھرملاقات ہوگی،کوشش ہےیہ معاملہ پارلیمنٹ کےذریعےہی حل ہو، وزیراعظم نےکہاآج اورکل مزیدناموں پرسوچ لیتےہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اتفاق نہ ہوسکا تو4،4ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائےگی، تمام نام اچھے ہیں لیکن ہماری کوشش بہترین کیلئے ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ  اپوزیشن کےنام اچھےہیں حکومت کےناموں پربھی غورکیاجائے۔

    ملاقات سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دو نام آج وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے، امید ہے آج نگراں وزیراعظم کےمعاملے پر پیش رفت ہوگی، آج اتفاق نہ ہواتونگراں وزیراعظم کافیصلہ ایک 2روز میں ہوگا۔

    پیپلزپارٹی نگراں وزیراعظم کیلئے ذکااشرف اورجلیل عباس کے نام فائنل کرچکی ہے جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی نگران وزیرِاعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر الملک، ڈاکٹر عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام یش کئے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے دیئے گئے ناموں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    خورشید شاہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ منگل کو نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آ جائے گا۔

    ذکا اشرف پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ سے مستعفی ہوچکے ہیں، نو ستمبر انیس سوباون کو منڈی بہاؤ الدین میں پیداہونے والے ذکا اشرف اے ڈی بی پی اور پی سی بی کے سابق سربراہ رہے ہیں۔

    دو فروری انیس پچپن کو ملتان میں پیدا ہونے والے جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستان کے سفیر اور سیکریٹری خارجہ رہ چکے ہیں۔

    تحریک انصاف نے اس منصب کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داؤد جبکہ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کیا تھا لیکن اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں کے بجائے اپنی پارٹی قیادت کی سفارش کو ترجیح دی۔

    یاد رہے کی 2013 میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے میر ہزار خان کھوسو کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

    اس سے قبل 18 مئی کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پراتفاق نہ ہوسکا تھا ، خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ منگل کو وزیراعظم سے دوبارہ مشاورت ہوگی، امیدہے متفقہ نام پر اتفاق ہوجائےگا۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔

    طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو ا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی اسپیکر کی جانب سے قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کے لئے تین روز ہوں گے ۔

    پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعظم کا نام دینے میں ناکام رہی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا پھر الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نامزد دو دو ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیر اعظم منتخب کرے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے، جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم خاقان عباسی کی سبیکا شیخ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت

    وزیراعظم خاقان عباسی کی سبیکا شیخ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت

    کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھرپہنچے اور متوفی طالبہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کراچی آمد کے فوری بعد امریکہ میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچے ان کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان نے سبیکا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ہونہار طالبہ سبیکا کی موت پر پوری قوم سوگوار ہے، اللہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یاخطے کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ،ایسے رجحانات کےاسباب کے تدارک کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

     گلشن اقبال کراچی کی رہائشی  17سالہ سبیکا شیخ سانتافے ٹیکساس میں ایکسچینج ایئر پروگرام کی طالبہ تھی، وہ 21 اگست 2017 کو یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • وزیراعظم خاقان عباسی کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ

    وزیراعظم خاقان عباسی کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افواج کو مادر وطن کے تحفظ کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، وزیر دفاع خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اسٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پرجنرل زبیرمحمود حیات نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان کو سلامی دی۔

    وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں خصوصا ًشہداء کی کوخراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم شاہد خاقان کومسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیر اعظم نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے دفاعی ضروریات پورا کرنےکیلئے وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر

    مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر

    اسلام آباد : مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مشیر برائے فنانس، ریونیو اور اکنامک افیئرز مقرر کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت مفتاح اسماعیل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے.

    اعلامیہ کے مطابق مشیر برائے مالیات، ریونیو اور اکنامک افیئرز مفتاح اسماعیل کا عہدہ وزیر خزانہ کے مساوی ہوگا اور مفتاح اسماعیل اسحاق ڈار کی جگہ اپنے فرائض انجام دیں گے.

    مفتاح اسماعیل ماہر مالیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں جنہیں نواز شریف کا قریبی ساتھی بھی سمجھا جاتا ہے اور وہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ اور رکن قومی اسمبلی رانا فضل خان سے وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف لیا تھا.

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار علالت کے باعث لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی انجیو گرافی بھی ہوئی ہے اور شریانوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کا علاج جاری ہے.

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کابینہ میں اسحاق ڈار کی کمی کو نو منتخب وزیر مملکت رانا اقبال اور مشیر مفتاح اسماعیل کی موجودگی سے پورا کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا بحران یونہی سر اُٹھائے رکھے گا.