Tag: وزیراعظم سے استعفے

  • کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، شہباز شریف کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، شہباز شریف کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن انڈیکس میں تنزلی پر وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےدوسری بار گواہی دی حکومت کرپٹ ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں، ملک انکی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران نیازی دورمیں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن انڈیکس میں پاکستان 16 درجے نیچے چلاگیا، کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا 16درجے نیچے جانا افسوسناک ہے۔

    صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ کرپشن انڈیکس رپورٹ پر دکھ ہے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ، نواز شریف کی ایماندار ،اہل قیادت میں کرپشن میں کمی آئی تھی ، ن لیگ دورمیں کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتر ہوئی تھی لیکن افسوس موجودہ کرپٹ ٹولے نے ساری محنت ضائع کر دی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں رینکنگ بہترہونےسےپاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا تھا ، کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی ہر روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں، دوسروں پربےبنیادالزامات لگانےوالوں کوعالمی ادارےکرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا 2019سے2021ہر سال میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہر سال کرپشن میں کمی واقع ہوئی ، وزیراعظم اور اس کی ٹیم ایماندار ہو تو اس کااثر نیچے نظر آتا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس امر کا واضح ثبوت ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان کرپشن میں 14 ممالک سے نیچے چلا گیا ہو۔

  • وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی دوگروپوں میں تقسیم

    وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی دوگروپوں میں تقسیم

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا گینگ جو بھی کرے ہمیں اس سے سرو کار نہیں ہم وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔ فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنماؤں نے خورشید شاہ اور ان کے حامیوں کو گینگ قرار دے دیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ گینگ جو بھی کرے ہم وزیراعظم سے استعفےکی لڑائی لڑ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    دوسری جانب پی پی رہنما افضل چن نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دیں۔

    یاد رہے کہ ایک طرف پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی کے ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیاتھا، لیکن پھر اس کے بعد اچانک سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ نہ کرنے کا بیان سامنے آیا پھرسید خورشید شاہ نے بھی اسی سے ملتا جلتا بیان دیا۔

    پیپلزپارٹی کے ایک گروپ کی رائے اس سے مختلف ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک طرف استعفے کا مطالبہ دوسری طرف مطالبے سے پیچھے ہٹنے کا معاملہ۔اصل بات کیا ہے؟؟ کیا پیپلزپارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے معاملے پر دو گروپوں میں بٹ گئی ہے؟؟