Tag: وزیراعظم سے ملاقات

  • وزیراعظم سے ملاقات : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی

    وزیراعظم سے ملاقات : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی

    اسلام آباد : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، وزیر اعظم سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن ایبرو اوزدمیر کی ملاقات ہوئی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی، اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن کے دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کے لئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

    اوزدمیر نے شہباز شریف سے گلوبل انجینئرنگ گرلز پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں، گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ خواتین انجینئرز کو تعلیم، رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن نے بتایا کہ منصوبہ تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین کو تجربہ فراہم کرے گا۔

  • ڈاکٹر فوزیہ  کی وزیراعظم سے ملاقات: عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے درخواست

    ڈاکٹر فوزیہ کی وزیراعظم سے ملاقات: عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے درخواست

    اسلام آباد : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم سے بہن کی جلد رہائی کیلئے کوششوں کو بڑھانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ نےحکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ نے جلد رہائی کیلئے کوششوں کو بڑھانے کی درخواست کی۔

    وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں موجود امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

    امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔

  • وزیراعظم سے ملاقات : کوکا کولا آئیسک کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    وزیراعظم سے ملاقات : کوکا کولا آئیسک کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    اسلام آباد : جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک پاکستان احمد کرسادنے کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں ترکی کےسفیر بھی شریک تھے۔

    جنرل منیجر کوکاکولا احمد کرساد نے بتایا سی سی آئی کے پاکستان میں6پلانٹس اور 3ہزارسےزیادہ ملازمین ہیں جبکہ کمپنی پاکستان میں20کروڑ80لاکھ صارفین کوخدمات فراہم کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کیساتھ پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

    جنرل منیجر سی سی آئی احمدکرسادنے نے موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمپنی کومکمل تعاون اورسہولت فراہم کرےگی، حکومتی کاوشوں سےپاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے، پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    عمران خان نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدر کا دورہ موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

  • وزیراعظم سےملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا ہے، چیف جسٹس

    وزیراعظم سےملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا ہے، چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے  وزیراعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا، مجھے بلایا نہیں گیا وزیراعظم چل کر آئے ، آپ اپنے ادارے اور بھائی پر اعتماد کریں ، ہم آ پ کو مایوس نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں مری میں غیرقانونی تجاوزات کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس کی وزیراعظم سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی پایا، مجھے بلایا نہیں گیا وزیر اعظم چل کر آئے ، آپ اپنے ادارے اور بھائی پر اعتماد کریں ، ہم آ پ کو مایوس نہیں کریں گے۔

    مری میں جنگلات کی کٹائی سےمتعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں مزید بتایا کہ دعوت دی گئی لیکن میں نہیں گیا ،میں نے کہا آپ آجائیں، روز کئی سائل آ تے ہیں سب کی سنتے ہیں ، آپ کی بھی سن لیں گے۔

    سپریم کورٹ نے جنگلات کی کٹائی اور ناجائز قبضے سے متعلق کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا۔

    گذشتہ روز بھی پولی کلینک میں آکسیجن اور ادویات کی چوری سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کل کی ملاقات کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی چیف جسٹس سے دو گھنٹے طویل ملاقات


    یاد رہے کہ 2 روز قبل  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نےعدالتی نظام کی بہتری کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریونیوکورٹس میں ایف بی آرکو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم کوریونیو کورٹس میں زیرالتومقدمات کے اسپیڈی ٹرائل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عدلیہ بغیر کسی خوف اور دباؤ کے کام جاری رکھے گی اور کسی پسند نا پسند کے بغیرآزادی کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قبائلی جرگے کی وزیراعظم سے ملاقات، نقیب اللہ کے نام سے کالج کی تعمیرکا اعلان

    قبائلی جرگے کی وزیراعظم سے ملاقات، نقیب اللہ کے نام سے کالج کی تعمیرکا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں سراہتے ہیں، نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں کالج تعمیر کیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے محسود اور وزیر قبائل کے جرگہ رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہی، وزیر اعظم ہاؤس میں محسود اور وزیر قبائل کے جرگے نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گورنر کےپی کے، وزیرمملکت کیڈ، انجینئر امیرمقام بھی موجود تھے، اراکین نے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نقیب اللہ کے کیس میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ نقیب اللہ محسود کے نام پروزیرستان میں کالج تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں سراہتے ہیں، پوری قوم قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیوں کو قدر سے دیکھتی ہے۔

    ملاقات میں جرگے نے وزیراعظم کو وزیرستان میں قبائل کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے علاوہ نقیب اللہ قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

    جرگے کے اراکین نے مسائل کےحل کی یقین دہانی اور ملاقات کرنے پر وزیراعظم سےاظہارتشکر کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • سعودی وزیردفاع کی پاکستان آمد، وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات

    سعودی وزیردفاع کی پاکستان آمد، وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا شایان شان استقبال کیا۔


    Saudi defence minister meets PM by arynews

    بعد ازاں سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،جہاں وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے انہیں خوش آمدید کہا۔

    سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر کے دورے میں دفاعی شعبےمیں تعاون اور فروغ پر بھی بات چیت کی جائےگی۔

     

  • وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، صوبے کے مسائل پرگفتگو

    وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، صوبے کے مسائل پرگفتگو

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف کی کراچی آمد پر وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے مسائل وزیراعظم کےسامنے رکھ دیئے، جبکہ گورنر سندھ نے ظہرانے میں وزیر اعظم کی پرہیزی کھانوں سے تواضع کی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال تو کیا، لیکن اپنی ذمہ داری نہ بھولے۔

    وزیراعلٰی نے وزیراعظم کے سامنے صوبے کے مسائل رکھ دیئے اوران کے حل کا مطالبہ کردیا۔ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے سندھ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

    این ایف سی سمیت دیگر فنڈز میں حصہ مانگا۔ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کی کراچی موجودگی کے باوجود شیڈول نہ بدلا۔ نوازشریف کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کے بجائے ضروری کاموں کو ترجیح دی اورآفیشل میٹنگ کے بعد چلے گئے۔

    ادھر وزیراعظم کے شاہانہ پروٹوکول نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا،وزیراعظم جہاں گئےاطراف کی سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم کراچی آئے تو گورنر سندھ نے ظہرانے میں پرہیزی کھانے کھلائے۔وزیراعظم نے خاطر تواضع پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

    گورنرہاؤس میں دستر خوان پر پرہیزی کھانے چُنے گئے نہاری کے شوقین میاں صاحب نے کراچی میں بھی لذیذ نہاری پر ہاتھ صاف کئے،لیکن چکن نہاری بغیر نمک کے تیار کی گئی تھی۔

    زیتون کےتیل میں تڑکا لگی مچھلی بھی دسترخوان کی زینت بنی۔ مٹن پلاؤ کےساتھ ساتھ اسپیشل مکس سبزی ،مکئی اوربیسن کی روٹی بھی مینیو میں شامل تھی۔